Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت کراچی، سندھ اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہاں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابر خان غوری سے فون پر گفتگو


حکومت کراچی، سندھ اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہاں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابر خان غوری سے فون پر گفتگو
 Posted on: 2/11/2014
حکومت کراچی، سندھ اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہاں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابر خان غوری سے فون پر گفتگو
سینیٹر بابر غوری نے وزیر اعظم نواز شریف کو کراچی میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیادتیوں، ایم کیوایم کے کارکنوں پر حراست میں وحشیانہ اور غیر انسانی تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات سے آگاہ کیا
ایم کیوایم کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی بابر غوری کو یقین دہانی
اسلام آباد۔۔۔11 فروری 2014ء
وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شہ رگ ہے اوران کی حکومت کراچی،سندھ اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایم کیوایم کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابر خان غوری سے منگل کی شب فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر بابر غوری نے گفتگو میں میاں نوازشریف کوسندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کی زیادتیوں، ایم کیوایم کے کارکنوں پر حراست میں کئے جانے والے وحشیانہ اورغیرانسانی تشدداورماورائے عدالت قتل کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم کوایم کیوایم کے  45کارکنوں کی گرفتاری کے بعد گمشدگی سے بھی آگاہ کیا اوران سے اپیل کی کہ وہ ان معاملات کافوری نوٹس لیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے ایم کیوایم کی شکایات کانوٹس لے لیاہے اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو فوری طورپر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ سینیٹربابرغوری کی جانب سے دورہ کراچی کی درخواست پر وزیراعظم نے بتایاکہ وہ ترکی کے دورے پرروانہ ہورہے ہیں تاہم معاملات کاجائزہ لینے کے لئے بھی خودبھی جلد ہی کراچی کادورہ کریں گے۔ وزیراعظم نے سینیٹربابرغوری کوبتایاکہ ان کی حکومت، ایم کیوایم کو ساتھ لے کرچلناچاہتی ہے اورخصوصاًکراچی میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کاموں کے لئے ایم کیوایم کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے جن میں ماس ٹرانزٹ سسٹم سمیت دیگربڑے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے گفتگوکے دوران ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 

9/28/2024 4:18:58 PM