Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک طبقے کو دیوار سے لگانے اور کراچی کو پولیس اسٹیٹ بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


ایک طبقے کو دیوار سے لگانے اور کراچی کو پولیس اسٹیٹ بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 2/11/2014
ایک طبقے کو دیوار سے لگانے اور کراچی کو پولیس اسٹیٹ بنانے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہمیں دشمن نہ سمجھا جائے، مہاجر عوام بھی برابر کے پاکستانی ہیں اور محب وطن ہیں جن کی نسل کشی کی جارہی ہے
ایم کیوایم کے بارہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور 45 کارکنان آج تک لاپتہ ہیں
یہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جاں و مال کی حفاظت کرے
24گھنٹے میں ایم کیوایم کے 40 سے زائد لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں
جو عناصر ایم کیوایم کے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث ہیں ان عناصر کیخلاف آئین پاکستان کے تحت غداری کے مقدمات چلائے جائیں 
ظلم و بربریت کا شکار معصوم و بے گناہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاجائے
رینجرز کے تشدد سے نارتھ کراچی سیکٹر کے شہید ہونیوالے کارکن محمد عادل شہید کی نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔11، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ہمیں دشمن نہ سمجھاجائے،مہاجرعوام بھی برابرکے پاکستانی ہیں اورمحب وطن ہیں جن کی نسل کشی کی جارہی ہے،ایم کیوایم کے کارکنان پرجس قسم کا انسانیت سوز بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے اس سے عصبیت کا تاثر پھیل رہا ہے جو سلوک مہاجروں کے ساتھ کیا جارہا ہے اس قسم کا سلوک تومفتوحہ کے علاقے عوام کے ساتھ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقے کودیوارسے لگانے اورکراچی پولیس اسٹیٹ بنانے کاسلسلہ اب بند ہونا چاہیے،وردی میں ملوث جوعناصر ایم کیوایم کے کارکنان پرانسانیت سوز تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث ہیں ان کیخلاف آئین پاکستان کے تحت غداری کے مقدمات چلائے جائیں اورظلم وبربریت کا شکار معصوم وبے گناہ کارکنان کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے،24گھنٹے میں ایم کیوایم کے40سے زائد لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور بتایا جائے وہ کہاں اورکس کے پاس ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز رینجرز اہلکاروں کی درندگی اور انسانیت سوز بہیمانہ تشددکے بعدماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن محمدعادل شہیدکی نمازجنازہ کے بعدمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ اس سے قبل محمدعادل شہید کی نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر5C-4کے روڈ پراداکی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں،ایم کیوایم کے ذمہ داران، سیکٹرو یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان،ہمدردوں اورمحمدعادل شہیدکے عزیز واقارب نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا کہ آج ہم نے ایک اورجنازہ اٹھایا ہے آج ہمارے ایک اورساتھی محمدعادل کوہم سے جدا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی جبرکاسلسلہ اپنے عروج پرہے اورایک ایک کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کوگرفتاری کے بعد انسانیت سوز بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکرانہیں انتہائی بے دردی سے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے اورانہیں زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ ہفتے محمدسلمان کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدان پرکیے جانیوالے بے رحمانہ تشدداور ماورائے عدالت قتل کاواقعہ اوراس کے بعدفہدعزیزکی اس وقت گرفتاری جب وہ اہل خانہ اورخاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی بارات لیکرجارہے تھے ،جس کے بعدان پر انسانیت سوزبہیمانہ تشدداورجس حالت میں انہیں نجی اسپتال میں داخل کیاگیااس کے بعد بھی مزید چار واقعات ایسے رونماکیے گئے جس نے چنگیزیت کوبھی پیچھے چھوڑدیا۔ان واقعات میں سے ایک یہ واقعہ جس میں ابھی ابھی ہم نے اپنے ساتھی محمدعادل شہیدکی نماز جنازہ ادا کی اوراب ان کی تدفین کیلئے تیارکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کوبتاناچاہتاہوں کہ ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن محمد عادل کو رینجرز نے 8 فروری کو نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر5C-2سے دن دہاڑے گرفتار کیا تھااورلوگوں نے دیکھاتھاکہ انہیں گرفتاری کے بعدپیدل چلاکررینجرزکی گاڑی میں بیٹھایاتھا، جس کے بعد انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاگیاجب صبح ان کے گھروالے رینجرزکے دفترپہنچے توانہیں ان سے ملنے نہیں دیاگیاتاہم رات 3بجے ان کے بھائی کو فون کرکے اطلاع دی کہ بھائی کو آکر لے جاؤ ، صبح جب وہ چھ بجے بھائی کو لینے پہنچے تو ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی اور وہ زمین پرنیم مردہ پڑے تھے ،تاہم ان کے بھائی نے ایمبولینس کے ذریعے محمدعادل کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیاجہاں بلیڈنگ ہوجانے کے باعث وہ کومامیں چلے گئے ، ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن آج محمد عادل کو صبح 3بجے وین ٹی لیٹر کی بھی ضرورت نہیں رہی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایک اورلاشہ ہمیں دیاگیایہ بھی انتہائی دردناک واقعہ ہے جس میں ایم کیوایم کے ہمدرد 60 سالہ محمد معراج الدین جنہیں ناظم آبادگول مارکیٹ کے قریب چیکنگ کے دوران روکاگیااورپھران سے 10ہزارروپے رشوت طلب کی گئی جووہ اداکرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے لہٰذا انہیں تشدداوربربریت کانشانہ بنایاگیا جس کے باعث دل کادورہ پڑھنے سے ان کی موت واقع ہوگئی یہ چنگیزیت اوردرندگی نہیں تواورکیاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ تیسرا واقعہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن ایاض حسن کے بیٹے کاہے جس میں ان کی موت واقعی ہوئی سرکاری ادارے اسے حادثہ قراردے رہے ہیں تاہم ہمیں خدشہ ہے کہ یہ قتل ہے ، انہیں موٹر سائیکل سے دھکادیاگیاہم اس کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں ۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ چوتھاواقعہ ہے محمدعلی کی والدہ جواپنے بیٹے کے انتظار میں اس دنیاسے چلی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ محمدعلی ،عارف نظامی اورمحمدنعیم پی آئی بی سیکٹرکے تین عہدیدارہیں جنہیں گرفتارکیاگیااوراغواء کیاگیاکیونکہ کچھ وارداتیں وردی میں کی گئی اورکچھ بغیروردی یعنی سادہ کپڑوں والوں اہلکاروں نے کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جاں ومال کی حفاظت کرے۔انہوں نے صحافیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ خودمحمدعلی،عارف نظامی اورمحمدنعیم کے گھرجاکراس بات کامشاہدہ کریں کہ ان کے گھروالوں کی حالت کیا ہیں ان کے گھروالے اپنے پیاروں کی واپسی کیلئے کس طرح التجائیں کرتے نظرآتے ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ محمدعلی کی والدہ آج صبح خالق حقیقی سے جاملی ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے بارہ کے قریب کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاگیاہے انہیں اس بربریت اوربہیمانہ تشددکانشانہ بنایاگیاکہ وہ جاں برنہ ہوسکیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بتایاکہ محمد سلمان شہیدکی پیشاب کرنے کی جگہ کو کرنٹ لگایا گیااوران کے رفع حاجت کی جگہ میں پائپ کے ذریعے پیٹرول ڈالاگیا۔انہوں نے کہاکہ تمام ترمظالم کے باوجودایم کیوایم نے صبرکادامن تھاماہواہے توصرف اسلئے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہمیں ہدایت ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادسے پرزورمطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپرایسے آئینی اقدامات کریں کہ اس تاثرکوختم کیاجاسکے جوعصبیت کاباعث بن رہے ہیں اوران مظالم کے پیچھے جوکالی بھیڑیں ہیں جوپاکستان کے اداروں کی بدنامی کاسبب بن رہی ہیں جن کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے حوالے سے لواحقین کومطلع کیاجائے۔



9/28/2024 4:16:16 PM