Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/11/2014
شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی

کراچی میں اغواء برائے تاوان ، ڈکیتیوں اور گاڑیاں چھینے جانے کی وارداتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں
کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں
ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پولیس اور رینجرز کے انٹیلی جنس ونگ کے اہلکار مہاجربستیوں میں جاکر بے گناہ افراد حتیٰ کہ کم عمر بچوں تک کو گرفتارکررہے ہیں
گرفتار شدگان سے یم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں
غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے کہ خواتین کارکنان کی فہرستیں کس کے حکم اور کن مقاصد کے تحت تیار کررہے ہیں
ریاستی مظالم کے ذریعہ محب وطن مہاجروں کودیوار سے لگانا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے
وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ اور چیف آف آرمی اسٹاف کے نام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاخط
کراچی ۔۔۔11،فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا نوٹس لیا جائے ۔ مذکورہ بالا شخصیات کے نام ارسال کیے گئے ایک خط رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس وقت کراچی میں اغواء برائے تاوان ، ڈکیتیوں ، موبائل فون اور گاڑیاں چھینے جانے کی وارداتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی جارہی ہے لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے پولیس اور رینجرز کے انٹیلی جنس ونگ کے اہلکار مہاجربستیوں میں جاکر بے گناہ افراد حتیٰ کہ کم عمر بچوں تک کو گرفتارکررہے ہیں اور گرفتارشدگان سے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے بارے میں بھی معلومات حاصل کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی فوری اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کروائیں کہ پولیس ، رینجرز اورخفیہ اداروں کے اہلکار جرائم پیشہ عناصر کے بجائے ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ افراد حتیٰ کہ خواتین کارکنان کی فہرستیں کس کے حکم اور کن مقاصد کے تحت تیار کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریاستی مظالم کے ذریعہ محب وطن مہاجروں کودیوار سے لگانے کا عمل کسی بھی طرح ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔

9/28/2024 4:20:53 PM