Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو


قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 2/11/2014
قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
الطاف حسین نے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، کارکنان کی عدم بازیابی اوران پر انسانیت سوز تشدد کے واقعات سے آگاہ کیا
ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں اور مہاجرعوام کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے، اسے ریاستی طاقت کے ذریعہ ختم نہیں کیا جاسکتا، الطاف حسین
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، انہیں حبس بے جامیں رکھنے اور ان پروحشیانہ تشدد کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
ایم کیوایم ایک عوامی طاقت ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ
سندھ کے عوام کو طالبان کے عفریت سے تحفظ دلانے کیلئے ہمیں مل جل کر ہی کام کرنا ہوگا
لندن۔۔۔11،فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے اور ریاستی طاقت کے ذریعہ ایم کیوایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے انہیں محمد سلمان اور محمد عادل سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات، کارکنان وہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، ایم کیوایم کے 45 لاپتہ کارکنان کی عدم بازیابی، صدمہ کے باعث ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کے لاپتہ کارکن محمد علی کی والدہ کے انتقال اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن دلہا فہد عزیز کوانکی شادی کے موقع پربارات کے سامنے گرفتارکرنے، حراست کے دوران ان وحشیانہ اورانسانیت سوزتشددکے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجر ،سندھ دھرتی کے مستقل باشندے ہیں اور سب کے ساتھ مل کرسندھ کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں اور مہاجرعوام کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں پولیس اہلکاروں کو طالبان اور جنداللہ کے دہشت گرد قتل کررہے ہیں اور ان کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کررہے ہیں لیکن ان سفاک قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل ، انہیں گرفتارکرکے حبس بے جامیں رکھنے اور حراست کے دوران ان پر وحشیانہ تشدد کا نوٹس لیا جائے ، اس غیرانسانی طرزعمل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے اورایم کیوایم کے 45 لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور حراست کے دوران ان پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیاجاچکا ہے اور ان واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ایک عوامی طاقت ہے جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا، ہم آپ کے ساتھ مل کر سندھ دھرتی اور اس کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے عوام کو طالبان کے عفریت سے تحفظ دلانے کیلئے ہمیں مل جل کر ہی کام کرنا ہوگا تاکہ سندھ دھرتی کو امن ومحبت کا گہوارہ بنایاجاسکے۔

9/28/2024 4:20:13 PM