ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن ایاز حسن کے جواں سال صاحبزادے رافع حسن رضوی کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے
لندن۔۔۔10فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن ایاز حسن کے جواں سال صاحبزادے رافع حسن رضوی کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ایاز حسن سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)