حق پرست عوام وکارکنان محمدوسیم اورمحسن باچہ ایڈووکیٹ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں،الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔10، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن محمدوسیم اورخیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ سوات لوئر کے ڈسٹرکٹ انچارج محسن باچہ ایڈووکیٹ کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدمکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں،بہنوں، بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضورمحمدوسیم اورمحسن باچہ ایڈووکیٹ کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکریں۔