Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناظم آباد میں ا سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس تشدد اوربدسلوکی سے ایم کیوایم کے ہمدرد بزرگ معراج الدین کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس


ناظم آباد میں ا سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس تشدد اوربدسلوکی سے ایم کیوایم کے ہمدرد بزرگ معراج الدین کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 2/10/2014
ناظم آباد میں ا سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس تشدد اوربدسلوکی سے ایم کیوایم کے ہمدرد بزرگ معراج الدین کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
کراچی کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ظلم و بربریت کا ایک اور ثبوت ہے ، الطاف حسین 
معراج الدین سے 10ہزار طلب کئے گئے ، تھپر مارے گئے اور دھکا دیا گیا جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ، الطاف حسین 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تحفظ کی علامت ہونا چاہئے لیکن وہ تو ظلم وبربریت کا نشان بن چکے ہیں
حکومت سندھ کیا کررہی ہے ، الطاف حسین کا سوال
افسوسناک واقعہ میں ملوث اہلکاروں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔10، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ناظم آباد میں ا سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد اور بد سلوکی سے ایم کیوایم کے ہمدرد بزرگ معراج الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے اور یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ظلم و بربریت کا ایک اور ثبوت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ معراج الدین سے ا سنیپ چیکنگ کے دوران 10ہزار روپے طلب کئے گئے تھے لیکن معراج الدین کے پاس وقت دو ہزار روپے تھے جس پر پولیس مشتعل ہوگئی اور انہیں تھپڑ مارے اور دھکا دیا جس کی وجہ سے معراج الدین دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ درندگی، سفاکیت کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تحفظ کی علامت ہونا چاہئے لیکن وہ تو ظلم وبربریت کا نشان بن چکے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سندھ سے سوال کیا کہ آخر وہ کیا کررہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوس ناک واقعہ کا فوری نوٹس لیکر اس میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

9/28/2024 4:22:39 PM