Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج لوگ میری بات سن رہے ہیں ،اگرکل میں دنیامیں نہ رہا یامہاجروں نے میری بات سنناچھوڑدی توپھرمہاجر جس طرح چاہیں گے ظلم کے خلاف احتجاج کریں گے۔الطاف حسین


آج لوگ میری بات سن رہے ہیں ،اگرکل میں دنیامیں نہ رہا یامہاجروں نے میری بات سنناچھوڑدی  توپھرمہاجر جس طرح چاہیں گے ظلم کے خلاف احتجاج کریں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 2/9/2014 1
آج لوگ میری بات سن رہے ہیں ،اگرکل میں دنیامیں نہ رہا یامہاجروں نے میری بات سنناچھوڑدی توپھرمہاجر جس طرح چاہیں گے ظلم کے خلاف احتجاج کریں گے۔الطاف حسین
ارباب اختیار،پولیس کے اعلیٰ حکام سے معلوم کریں کہ نیچے والوں کوکس نے تشددکا حکم دیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوری امیدہے کہ وہ ہمارے نکات پر توجہ دیں گے اورہمیں انصاف فراہم کریں گے
اپنے ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے ا پنے ملک کے آرمی چیف سے اپیل کرناکوئی غلط نہیں
میں آخری آدمی ہوں جوآخری وقت تک امن اورامن ہی کی بات کروں گا
احساس محرومی کی وجہ سے آج مہاجرصوبے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں ،ارباب اختیارکواس پر توجہ دینی چاہیے
سندھ کی تقسیم کے بیج ہم نہیں پیپلزپارٹی بورہی ہے۔ ملک میں لسانی بنیادپر نہیں انتظامی بنیادپر صوبوں کی تقسیم ہونی چاہیے 
پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس کانام آمریت اورجبر کے نفاذ کا بل ہوناچاہیے
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات
سلمان کی شہادت پر یوم سوگ اور کارکن فہد کی گرفتاری کے واقعہ پر احتجاج کی بھرپورکوریج کرنے پر ٹی وی چینلزاوراخبارات
کے تمام رپورٹرز، کیمرہ مینوں اورٹیکنیشنز کوبھرپور شاباش اورخراج تحسین
کراچی ۔۔۔9 فروری2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آج میں ہوں اور لوگ میری بات سن رہے ہیں ،اگرکل میں دنیامیں نہ رہا یامہاجروں نے میری بات سنناچھوڑدی توپھرمہاجر جس طرح چاہیں گے ظلم کے خلاف احتجاج کریں گے ،اس کی ذمہ داری مجھ پرنہیں ہوگی لہٰذاجولوگ ظلم کررہے ہیں ان کوسوچناچاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ایم کیوایم کے کارکن فہد کی گزشتہ روز گرفتاری اورسرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکی شدیدمذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ارباب اختیار،پولیس کے اعلیٰ حکام سے معلوم کریں کہ نیچے والوں کوکس نے تشددکا حکم دیا۔ بڑے بڑے اسٹار والے پولیس افسران کابھی احتساب ہوناچاہیے۔ اس سوال کے جواب میں کہ اگرموجودہ چیف آف آرمی اسٹاف نے آپ کی اپیل پر توجہ نہیں دی توپھرآپ کس کوپکاریں گے، جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم اللہ کوپکاریں گے، صبرکریں گے کیونکہ اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین ہے، کوئی توملک میں آئے گاجوہماری دادفریادسنے گااورہمیں انصاف فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پوری امیدہے کہ وہ ہماری جانب سے اٹھائے گئے نکات پر توجہ دیں گے اورہمیں انصاف فراہم کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے اپیل پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف سے کی ہے ، انڈیا، امریکہ ،برطانیہ یاکسی اورملک کے آرمی چیف سے نہیں کی اوراپنے ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے ا پنے ملک کے آرمی چیف سے اپیل کرناکوئی غلط نہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں آخری آدمی ہوں جوآخری وقت تک امن اورامن ہی کی بات کروں گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ ماورائے عدالت قتل اوردوران حراست تشددکے واقعات کے خلاف احتجاج کاکوئی نتیجہ سامنے نہیں آتاتوکیا ایم کیوایم آپریشن کی حمایت جاری رکھے گی؟ انہوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ہے کہ امن ہوجائے اورآپریشن دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کے خلاف ہو ، بے گناہ سیاسی کارکنوں اورمعصوم شہریوں کے خلاف نہ ہوکیونکہ جب معصوم وبے گناہ افراد کوظلم کانشانہ بنایاجاتاہے تواللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوتاہے۔ ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات کے ا س بیان پر کہ گزشتہ روز گرفتارکیاجانے والافہدمختلف مقدمات میں ملوث تھا، تبصر ہ کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ شاہدحیات کاجے آئی ٹی کے ذریعے معائنہ کرایا جائے ، جس صوبے میں شاہدحیات جیسے پولیس چیف ہوں ا س کااللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی تشددکے واقعات پر مجھے وفاقی اورصوبائی حکومت دونوں سے شکایت ہے ، دونوں ہی اس معاملے میں غفلت کامظاہرہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں آصف زرداری صاحب سے بار باراپیل کرتا رہاہوں کہ وہ ان معاملات کانوٹس لیں اورجولوگ صحیح کام نہیں کررہے ہوں ان کوہٹاکر اچھے لوگوں کوسامنے لائیں۔ اس سوال پر کہ کوئی تیسری قوت ایم کیو ایم کے خلاف پولیس اوررینجرز کواستعمال کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ اگرکوئی تیسری قوت ہے تو پیپلزپارٹی میں اتنی قوت ہونی چاہیے کہ وہ بے جگری سے سچ بولے اورقوم کوبتائے کہ یہ زیادتیاں کوئی تیسری قوت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگروہ نہیں کہیں گے تو دوسروں کوپکڑنے کیلئے لگائے جانے والے چوہے دان میں کبھی خود کی بھی انگلی پھنس جاتی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ اس سے پہلے بھی مہاجر صوبہ تحریک کی آوازاٹھی تھی اوراب پھریہ آوازاٹھ رہی ہے ، اگرمہاجروں کے احساس محرومی کوروکنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا اورصوبہ کی تحریک چلی تواس کی ذمہ داری کس پر عائدہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس کی ذمہ داری آل انڈیانیشنل کانگریس پر عائدہوگی جس نے ہندوستان میں آبادمسلم اقلیت کواس کاحق نہیں دیااوراکثریت کی بنیادپر مسلم آبادی کوان کے حق سے محروم رکھا، مسلمانوں نے اپنے حقوق کے لئے تحریک چلائی اوراس کے منطقی انجام میں پاکستان قائم ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح ملکوں اورصوبوں کی تقسیم ہوتی ہے ۔ آج سندھ میں مہاجروں کوان کے حقوق سے محروم رکھاجارہاہے ، احساس محرومی کی وجہ سے آج سندھ میں بھی مہاجرصوبے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور دیواروں پر مہاجرصوبے کے نعرے لکھے جارہے ہیں جومیں نہیں لکھوارہا بلکہ لوگوں کے جذبات ہیں ،ارباب اختیارکواس پر توجہ دینی چاہیے۔ اس سوال پر کہ کیاآپ سندھ کی انتظامی تقسیم کومسئلے کا حل سمجھتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کے بیج ہم نہیں بلکہ پیپلزپارٹی بورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں لسانی بنیادپر نہیں انتظامی بنیادپر صوبوں کی تقسیم ہونی چاہیے ۔ پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس بل کانام پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس نہیں بلکہ ’’آمریت کے نفاذ کا بل ‘‘ ، ’’ جبر کے نفاذ کابل ‘‘ یا ’’ ڈریکونیئن قانون کے نفاذ کابل‘‘ ہونا چاہیے۔ میاں نوازشریف نے اپنے سابقہ دورحکومت میں بھی سندھ میں خصوصی عدالتیں قائم کی تھیں، ہم نے اس وقت ان خصوصی عدالتوں کے قیام کی بھی مخالفت کی تھی لیکن نوازشریف نہ مانے اوربالآخر اسی خصوصی عدالت سے ان کوسزاہوئی۔ آج نوازشریف حکومت ’’ پاکستان پروٹیکشن آرڈی ننس ‘‘ کے نام پر کالاقانون لارہی ہے توہم اس کی ہرفورم پر مخالفت کریں گے۔ریاستی مظالم اورکالے قوانین کے خلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اکیلے ایم کیوایم کاکام نہیں بلکہ جوجوجماعتیں ظلم کانشانہ بن رہی ہیں انہیں سامنے آناچاہیے ، سب اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تواس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کی شہادت پر یوم سوگ اورگزشتہ روزکورنگی سے کارکن فہد کی گرفتاری اورحراست میں تشددکانشانہ بنانے کے واقعہ اوراس پر ہونے والے احتجاج کی رات بھربھرپورکوریج کرنے اوراس معاملے کو اٹھانے پر ٹی وی چینلزاوراخبارات کے تمام رپورٹرز، کیمرہ مینوں اورٹیکنیشنز کوبھرپور شاباش اورخراج تحسین پیش کیااورانہیں دعائیں دیں۔ 

12/21/2024 8:00:07 PM