Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے متحدہ کے ڈپٹی کنوینیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار


 Posted on: 2/9/2014 1
ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے متحدہ کے ڈپٹی کنوینیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
(پریس ریلیز) ایم کیوایم 9، فروری2014ء 
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلیٰ عباد الرحمن ، ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزآصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن، اراکین سنٹرل آرگنائزر کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران چیپٹرز انچارجز، و کارکنان کی جانب سے متحدہ کے ڈپٹی کنوینیرخالد مقبول صدیقی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا گیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کینیڈا خالد مقبول صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور مرحوم کے تمام سوگواران لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ االلہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دریں اثناء ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے نگراں اعلیٰ عباد الرحمن اور ایم کیوایم سینٹر آرگنائزر آصف قاضی نے حیدرآباد سے حق پرست ایم این اے وسیم حسین کے والد کی وفات پر بھی دکھ و صدمہ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم نارتھ امریکہ کے ذمہ داران نے سندھ بھر خصوصاً کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد ان پر انسانیت سوز بہیمانہ تشدد اور ماورا عدالت قتل کی شدیدالفاظ مین مذمت ہے اور حکمرانوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ماورا عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکن شہید محمد سلمان اور دیگر حق پرست شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

9/28/2024 4:15:07 PM