Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل


قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل
 Posted on: 2/9/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بحالت مجبوری آپ سے اپیل کر رہا ہوں کہ آپ خدا اور رسولؐ کے واسطے صوبہ سندھ میں رینجرز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا فی الفور نوٹس لیکر مہاجروں کو مزید ذہنی کوفت اذیت اور انہیں روز مرہ آنیوالی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے S.O.Sبنیاد پر فوری نوٹس لیں ۔ 
انہوں نے کہا کہ چند ماہ کے دوران رینجرز کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کئی گرفتار کارکنان تاحال لاپتہ ہیں اور رینجرز ان کی گرفتاری سے انکار کر رہی ہے اس کے علاوہ رینجرز کے ہاتھوں گذشتہ چند ماہ کے دوران پانچ سے زائد کارکنان کا ماورائے عدالت قتل بھی کیا جا چکا ہے جن کی لاشیں ہلاک کرنے کے بعد مختلف سڑکوں اور مقامات پر پھینک دی گئیں ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہا کہ 19جون 1992 ء کو اس وقت کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل آصف نواز مرحوم نے 72بڑی مچھلیوں کی آڑ میں ایم کیو ایم اور مہاجرقوم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا اور فوج اور مہاجروں کے درمیان سنگین نوعیت کی بدگمانیاں ، بددلی اور نفرتوں کو پیدا کیا ۔ کراچی میں کئے جانے والے اس آپریشن میں جس کی منظوری وفاقی حکومت اور سندھ کی حکومت نے مل کر دی مگر ہمارے بار بار کی شکایت کے با وجود نہ تو وزیر اعظم او ر نہ ہی وزیر داخلہ نے ہماری جائز شکایتوں کا نوٹس لیا جبکہ سندھ کی حکومت نے پولیس کے ذریعے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کے لئے قاتل دستے تیار کیئے جو ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں ماورائے عدالت قتل کر دیتے ۔ اس طرح کے واقعات کی تازہ ترین مثال 3فروری کو کورنگی کے کارکن سلمان کو پولیس نے گرفتار کیا اور 6فروری کو ان کی تشدد زدہ لاش لانڈھی کی ایک شاہراہ پر پھینک دی ۔ میری آپ سے بحیثیت چیف آف دی آرمی اسٹاف یہ گذارش ہے کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے اور آپ کے کاندھوں پر انتہائی اہم ذمہ داری اور سخت امتحان آ پڑا ہے لیکن جب فوج اور وفاقی حکومت کے ماتحت چلنے والے ادارے قانون کے نفاذ کرنے کے بجائے خود قانون شکنی کا عمل شروع کردیں تو کیا اس سے ملک میں اتحا د ویکجہتی کی فضاء قائم ہوگی یا نفرت و تعصب میں اضافہ ہوگا؟
جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں آپ کے گوش گذارش میں یہ بات بھی لانا چاہتا ہوں کہ جب محمد سلمان کی لاش ملی تو اس کی تفصیلات معلوم کرنے کی غرض سے میں نے کور کمانڈر کراچی جنرل سجاد غنی ، ڈی جی رینجرز جنرل رضوان اختر اور ان کے اسٹاف افسر ان سمیت چیف منسٹر سندھ سید قائم علیشاہ کو متعدد فون کئے لیکن تاحال کسی ایک کی بھی کال بیک نہیں آئی ۔
جناب الطاف حسین نے آخر میں چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ سندھ میں خدارا اپنا اثرورسوخ فی الفور استعمال کریں ورنہ حالات مزید غلط فہمیوں ، بدگمانیوں اور نفرتوں کی طرف جائیں گے جو کسی بھی طرح ملک اور ملک کے قومی مفاد میں ہرگز نہ ہوگا۔ 

9/28/2024 4:21:13 PM