Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھرمیں یوم سوگ


 Posted on: 2/8/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھرمیں یوم سوگ
یوم سوگ کے موقع پرایم کیوایم کے دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے ،کارکنان وعوام نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھی اوران کی جانب سے دفاترمیں فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے
سندھ میںیوم سوگ کے موقع پررضاکارانہ طوپرہرقسم کاکاروبار اورٹرانسپورٹ مکمل طورپربندرہی
سندھ کی طرح صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی یوم سوگ کے موقع پرعوام وکارکنان کی جانب سے پریس کلبوں کے باہراحتجاجی مظاہرے منعقدکیے گئے اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پربھرپوراحتجاج ریکارڈکرایاگیا
احتجاجی مظاہرے لاہور،راولپنڈی،ملتان،پشاور ، مردان ،صوابی ، گلگت ، مظفر آباد اور دیگر شہروں میں منعقد ہوئے 
لاہور۔۔۔8، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہفتے کوکراچی سمیت سندھ بھرمیں’’یوم سوگ‘‘ منایاگیاجبکہ یوم سوگ کے سلسلے میں ملک کے دیگرصوبوں میں ایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدردعوام نے احتجاجی مظاہرے منعقدکیے اورکارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی روک تھام ،قتل کی عدالتی تحقیقات اورماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کے مطالبات کیے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدسلمان کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے ہفتے کوکراچی سمیت سندھ بھرمیںیوم سوگ کی اپیل پرتاجربرادری،مارکیٹوں انجمنوں اورٹرانسپورٹرزرضاکارانہ طورپرکارروبار،بازار،شاپنگ سینیٹر،دکانیں،پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بندرکھیں جبکہ اس موقع پرٹرانسپورٹرزکی جانب سے ٹرانسپورٹربھی مکمل طورپربندرکھی گئی ۔یوم سوگ کے موقع پرکراچی میں نائن زیرو سمیت سندھ بھرمیں ایم کیوایم کے دفاترپرفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اورتمام دفاترپرسیاہ پرچم لہرائے گئے سندھ کی طرح صوبہ پنجاب،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سوگ کے سلسلے میں کارکنان وعوام نے پریس کلبوں کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اس موقع پر مظاہروں کے شرکاء قاتلوں کی گرفتاری ، سپریم کورٹ سے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا از خود نوٹس لینے کیلئے پرجوش نعرے بھی لگا رہے تھے ۔ صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے لاہور ، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگرشہروں کے پریس کلبوں پر منعقد ہوئے ۔ خیبر پختونخواہ میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے پشاور پریس کلب ، ایبٹ آباد پریس کلب ، بنوں پریس کلب ، ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب ، مردان پریس کلب اور صوابہ پریس کلب پر منعقد ہوئے ۔ اسی طرح گلگت میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام یوم سوگ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ گلگت پریس کلب کے باہر ہوا جبکہ آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظفر آباد پریس کلب کے سامنے ہوا ۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں ، عوام سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اوراپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری ، ظلم و ناانصافی کے خاتمے ،ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ آخری وقت تک ساتھ دینے کے عزم پر مشتمل کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔

9/28/2024 4:18:11 PM