Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پر سندھ اور پاکستان بھر کے عوام کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین


ایم کیوایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پر سندھ اور پاکستان بھر کے عوام کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
 Posted on: 2/8/2014 1
ایم کیوایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پر سندھ اور پاکستان بھر کے عوام کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین 
ایم کیوایم کے کارکن سلمان شہید اور دیگر بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے
پولیس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے جن بڑے افسران کے احکامات اور نگرانی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو انتہائی سفاکی اور درندگی سے ماورائے عدالت قتل کیا گیا انہیں قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں
میں نے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کی تفصیلات بتانے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجر زاور دیگر اعلیٰ حکام کو متعدد فون کئے مگر کسی نے بھی مجھے جوابی فون کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی
جب قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے حکام اور حکومت کی بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھنے والے افراد اپنے فرض سے کوتاہی اور غفلت کا اسی طرح مظاہرہ کرتے رہیں تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہوگا
لندن۔۔۔8 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پرسندھ اور پاکستان بھرکے عوام کودل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے ایم کیوایم کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کرنے اور قرآن مجید کی تلاوت کرکے شہداء کی ارواح کوایصال ثواب پہنچانے والے تمام علماء، مشائخ ، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کابھی دلی شکریہ اداکیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن سلمان شہید اوردیگر معصوم وبے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اورپولیس اور قانون نافذ کرنے والی جن ایجنسیوں کے جن بڑے بڑے افسران کے احکامات اور نگرانی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو انتہائی سفاکی اوردرندگی سے ماورائے عدالت قتل کیاگیاہے انہیں آئین قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دی جائیں اورظلم وبربریت کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں انتہائی افسوس کے ساتھ عوام کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ میں نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کی تفصیلات بتانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرزسندھ سمیت متعدداعلیٰ حکام کو بذات خودمتعددفون کئے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ کسی بھی فرد نے مجھے جوابی فون کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ جب قوم کوجوابدہ قانون نافذکرنے والے ایجنسیوں کے حکام اورحکومت کی بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھنے والے افراد اپنے فرض سے کوتاہی اورغفلت کااسی طرح مظاہرہ کرتے رہیں توپھرپاکستان کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن یوم سوگ کے سلسلے میں رضاکارانہ طورپر کاروبار اورٹرانسپورٹ بندرکھنے پر تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ تنظیموں ،پیٹرول پمپس اورسی این جی ایسوسی ایشنزکابھی دل کی گہرائی سے شکریہ اداکیا اور کہاکہ تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں ،پیٹرول پمپس اورسی این جی ایسوسی ایشنزنے ایم کیوایم کے کارکن سلمان شہید اور دیگر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بندرکھ کراس ظلم کے خلاف جس طرح پرامن اوربھرپوراندازمیں اپنااحتجاج رجسٹرکرایاہے اس پر وہ اورتمام عوام زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔











































9/28/2024 4:24:04 PM