Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹر ز، پیٹرول پمپس، دکاندار ،پتھاریدار ،روزمرہ کی کمائی کرنے والے حضرات دوپہر 2بجے کے بعد اپنی کاروباری سرگرمیوں کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل


کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹر ز، پیٹرول پمپس، دکاندار ،پتھاریدار ،روزمرہ کی کمائی کرنے والے حضرات دوپہر 2بجے کے بعد اپنی کاروباری سرگرمیوں کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
 Posted on: 2/8/2014 1
کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹر ز، پیٹرول پمپس، دکاندار ،پتھاریدار ،روزمرہ کی کمائی کرنے والے حضرات دوپہر 2بجے کے بعد اپنی کاروباری سرگرمیوں کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
عوام دوپہردوبجے کے بعدیوم سوگ کا دائرہ شہداء کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تک محدود ر کھیں۔ رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پرپاکستان خصوصاًسندھ بھر کے عوام سے رابطہ کمیٹی کا اظہارتشکر
عوام نے ایم کیوایم کی اپیل پر جس طرح بھرپوراندازمیں لبیک کہاہے اس کی مثال نہیں ملتی
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن سلمان کو سرکاری حراست میں جس سفاکانہ اوروحشیانہ تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اس پر ہرآنکھ اشکباراورہردل افسردہ ہے
پرامن یوم سوگ کی بھرپور حمایت کرنے پر کراچی سمیت سندھ بھرکی تمام تاجرتنظیموں، مارکیٹ انجمنوں، ٹرانسپورٹ تنظیموں، پیٹرول پمپ اورسی این جی ایسوسی ایشنز، اسکولز ایسوسی ایشنزاورمختلف سماجی وشہری تنظیموں کاخصوصی شکریہ
ہرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے ایم کیوایم کے کارکن سلمان کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج رجسٹرکرانے میں ہمارابھرپورساتھ دیاہے
عوام کویقیناًکچھ مشکلات اور تکالیف کاسامنا کرناپڑا ہوگاجس پر ہم ان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔8 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان شہید اوردیگر کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف انتہائی کامیاب اور پرامن یوم سوگ منانے پر پاکستان بھرکے عوام خصوصاًسندھ کے عوام سے دلی تشکرکااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن سلمان کوگرفتارکرکے سرکاری حراست میں انہیں جس سفاکانہ اوروحشیانہ تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اس پر ہرآنکھ اشکباراورہردل افسردہ ہے ۔ ایم کیوایم نے سلمان شہیدکے اس ماورائے عدالت قتل پر پرامن یوم سوگ منانے کا اعلان کیاتھا اورآج نہ صرف کراچی اور حیدر آبادبلکہ سندھ کے ایک ایک چھوٹے بڑے شہر، قصبے اورگاؤں میں تاجروں ، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز، پیٹرول پمپ والوں اور دیگرکاروباری حضرات اورہرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایم کیوایم کی اپیل پر جس طرح بھرپوراندازمیں لبیک کہاہے اس کی مثال نہیں ملتی۔عوام نے تاریخی یوم سوگ مناکرحکمرانوں کوبتادیا ہے کہ وہ معصوم وبے گناہ افرادکے ماورائے عدالت قتل،ظلم وجبر ، سفاکیت اور بربریت کے نہ صرف خلاف ہیں بلکہ عوام پوری طرح جاگ چکے ہیں اوروہ دن دورنہیں کہ اگرحکمرانوں نے عوام کے احتجاج کے باوجودانکے مطالبات پر توجہ نہ دی توپھرعوام کارخ حکمرانوں کی بڑی بڑی کمین گاہوں کی طرف ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکن سلمان شہید کے سفاکانہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن یوم سوگ کی حمایت کرنے پر کراچی سمیت سندھ بھرکی تمام تاجر تنظیموں، مارکیٹ انجمنوں، ٹرانسپورٹ تنظیموں، پیٹرول پمپ اورسی این جی ایسوسی ایشنز، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزاورمختلف سماجی وشہری تنظیموں کادل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیااور کہاکہ جس طرح چھوٹے بڑے ٹرانسپورٹروں، تاجروں،صنعتکاروں،پیٹرول پمپ والوں ، دکانداروں حتیٰ کہ پتھاریداروں اورٹھیلے والوں نے یوم سوگ کے موقع پر رضاکارانہ طورپراپناکاروبار بندرکھااور ہرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس پرامن یوم سوگ کے موقع پر اپناکاروباربندرکھ کر ظلم کے خلاف احتجاج رجسٹرکرانے میں ہمارابھرپورساتھ دیاہے اس پر ہم ایک ایک فردکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہمیں اس بات کابھی بخوبی احساس ہے کہ اس کی وجہ سے عوام کویقیناًکچھ مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرناپڑا ہوگاجس پر ہم ان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہرطبقہ آبادی نے ماورائے عدالت قتل پر بھرپور طریقے سے اپنااحتجاج رجسٹرڈ کرادیا ہے لہٰذا ہم تمام چھوٹے بڑے کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹروں ، پیٹرول پمپس، دکانداروں ، پتھاریداروں ،روزمرہ کی کمائی کرنے والے حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ دوپہر 2بجے کے بعد اپنی کاروباری سرگرمیوں کاسلسلہ دوبارہ شروع کردیں۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ دوپہردوبجے کے بعدیوم سوگ کا دائرہ سلمان شہیداوردیگر شہداء کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی تک محدود رکھا جائے ۔











































9/28/2024 4:19:04 PM