Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پرایم کیوایم کاکراچی سمیت سندھ بھرمیں’’یوم سوگ‘‘ کااعلان


کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پرایم کیوایم کاکراچی سمیت سندھ بھرمیں’’یوم سوگ‘‘ کااعلان
 Posted on: 2/7/2014 1
کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پرایم کیوایم کاکراچی سمیت سندھ بھرمیں’’یوم سوگ‘‘ کااعلان
تاجر،صنعتکار،دکانداراورٹرانسپورٹرحضرات رضاکارانہ طورپرکل بروزہفتہ اپناتمام کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھیں
محمدسلمان پرانسانیت سوزبہیمانہ تشددکے بعدماورائے عدالت قتل،کارکنان کی گرفتاریوں اورماورائے عدالت قتل کے واقعات کانوٹس لیاجائے
ملک کی اعلیٰ عدلیہ ،صدرپاکستان ،وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے رابطہ کمیٹی اپیل
ٹارگٹڈآپریشن میں ایم کیوایم کے 10کارکنان کی گرفتاری کے بعدماورائے عدالت قتل کردیئے گئے اور45کارکنان تاحال لاپتہ ہیں
کارکنان کے جنازے اٹھا اٹھاتھک چکے ہیں اورآج ماورائے عدالت شہادت کادسواں جنازہ اٹھارہے ہیں
رابطہ کمیٹی کامحمدسلمان شہیدکے سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت، محمدسلمان کے قتل کی ایف آئی آر شاہدحیات کے خلاف درج کرنے کامطالبہ
انسانی حقوق کی تنظیمیں سے بھی محمدسلمان سمیت ایم کیوایم کے کارکنان پربہیمانہ تشدداورماورائے عدالت قتل کرنے کانوٹس لیں
نسرین جلیل،عامرخان،عادل خان اوروسیم اخترکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے حیدرعباس رضوی کاخطاب
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پرہفتہ کو کراچی سمیت سندھ بھرمیں’’یوم سوگ ‘‘ کا اعلان کیاہے اورتمام تاجروں،صنعتکاروں،دکانداروں اورٹرانسپورٹرزحضرات سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کارکنان ماورائے عدالت قتل کے افسوسناک واقعات پرکل بروزہفتہ اپنا تمام کاروباراورٹرانسپورٹ مکمل طورپربند رکھیں۔انہوں نے ملک کی عالیٰ عدلیہ ،صدرپاکستان ممنون حسین،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیاہے کہ کورنگی سیکٹرکے کارکن محمدسلمان کے ماورائے عدالت قتل سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد ان پرانسانیت سوزبہیمانہ تشدد اورماورائے عدالت قتل کے واقعات کانوٹس لیاجائے اورماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے،محمدسلمان شہیدکے قتل میں ایڈیشنل آئی جی شاہدحیات کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائیں جائیں اوران کی بازیابی کیلئے بلوچستان کے لاپتہ افرادکی طرزپرعلیحدہ کمیشن تشکیل دیاجائے۔یہ مطالبات انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی سینیٹرنسرین جلیل،عامرخان،عادل خان اوروسیم اخترکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سارا پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیاجانتی ہے کہ پورے ملک خصوصاًصوبہ سندھ اورکراچی کاامن وامان ایم کیوایم کو جتنا عزیز ہے شائد ہی کسی اور جماعت کوہواورشائدہی کسی اورجماعت نے امن کیلئے اتنی بڑی قربانیاں دی ہوجتنی ایم کیوایم نے دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم وہ جماعت ہے جس نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے کیلئے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے شہرمیں جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئے فوجی آپریشن کی درخواست کی۔جس کے نتیجے میں وزیراعظم پاکستان اوروزیرداخلہ خودکراچی تشریف لائے اورتمام اکابرین ،تاجروں صنعتکاروں سے صلاح مشوروں کے بعدکراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی منظوری دی اوراس کا باقاعدہ آغازکیاجس کی آج بھی ایم کیوایم حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ضروری تھاکہ کراچی ٹارگٹڈآپریشن کوشفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم اوروزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جاتی جواس آپریشن کی نگرانی کرتی لیکن تاحال ایساکچھ نہیں کیاگیااورٹارگٹڈآپریشن کا تیسرا حصہ باقی دوحصوں سے زیادہ سخت ہوتاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کے متعددبیانات ریکارڈپرہیں جس میں انہوں نے کہاکہ کراچی ٹارگٹڈآپریشن جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئے کیاجارہاہے اوراس کی زدمیں کوئی بھی بے گناہ نہیںآئیگا۔ان کے بیانات کے باوجودایم کیوایم کے 10 کارکنان اسی آپریشن کے دوران گرفتاری کے بعدماورائے عدالت قتل کردیئے گئے اور45کارکنان لاپتہ ہیں۔کراچی میں نامعلوم اہلکاروں کی نئی اصطلاح استعمال ہورہی ہے یہ ایک نیاٹرن چلاہے یہ نامعلوم اہلکارجس کوچاہتے ہیں اٹھالیتے ہیں،تشددکانشانہ بناتے ہیں پیسے لیکرچھوڑدیتے ہیںیاپھرماردیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے سیاسی کارکنان اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کواس آپریشن کی چکی میں پیسنا پڑھ رہا ہے ،ہمارے کارکنان گرفتاریوں کے بعدتیزی سے لاپتہ ہورہے ہیں اوران کی تعداددن بہ دن بڑھتی جارہی ہے جنہیں سرکاری حراست میں ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان ماورائے عدالت کئے جارہے ہیں اورآج ماورائے عدالت کادسواں واقعہ ہے ایم کیو ایم کے کارکن محمد سلمان کی دردناک شہادت جس پرا نسانیت سوزتشددکیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ کراچی ٹارگٹڈآپریشن کے بعدایم کیوایم کے 40اورآپریشن سے پہلے 5کارکنان لاپتہ کیے گئے جن کے بارے میں ہمیںآج تک کچھ نہیں پتہ کہ آیاوہ کہاں ہیں؟زندہ ہیںیانہیں؟۔انہوں نے کہاکہ آج اسی سلسلے کی دسویں شہادت کے بعدایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ اس کوعوام کے سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں کے بعدلاپتہ کیے جانے کے واقعات کی روک تھام اوران کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام دروازے کھٹکھٹائے ہیں اوران کی بازیابی کیلئے اپناجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے عدلیہ کے سامنے پرامن احتجاج تک کیا اورپریس کانفرنسوں کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کراکر ارباب اختیارواقتدار تک اپنی آواز پہنچاتے رہے ہیں کہ وہ برائے مہربانی ہماری مددکریں ہمارے پاس ایک ایک کارکن کانام پتہ اوراس کی گرفتاری کی تفصیلات موجود ہیں مگر یہ سلسلہ انتہائی افسوسناک اورتکلیف دہ ہیں کہ کہیں سے کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہم تھک گئے ہیں اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے اٹھاتے ۔ انہوں نے محمدسلمان کی گرفتاری اورماورائے عدالت قتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کورنگی سیکٹریونٹ75کے کارکن محمدسلمان ولد نور الدین کو گزشتہ 3فروری 2014ء کی صبح اپنے بھتیجے کے ہمراہ ملازمت پرجانے کیلئے کورنگی کراسنگ پرکھڑے تھے کہ انہیں پولیس اہلکاروں نے گرفتارکرلیا اور گاڑی میں بیٹھاکرساتھ لے گئے جبکہ ٹاورکے مقام پران بھتیجے نعمان کوچھوڑدیاتاہم 4فروری کوایم کیوایم کے کارکن محمد سلمان کی تشددزدہ لاش لانڈھی کے علاقے سے ملی جس پر بہیمانہ تشددکیاگیاتھا،ان کے پورے جسم پر برترین تشددکے نشانات واضح ہیں،گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اوران کے نازک اعضاء کاٹ دیئے گئے تھے ۔حیدرعباس رضوی نے محمدسلمان شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی کسی جرم میں ملوث ہے توایسے ملزم کوعدالت میں پیش کیاجاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ملزم کوئی بھی ہواسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے پھرعدالت جو فیصلہ کرے۔حیدرعباس رضوی نے محمدسلمان پرانسانیت سوزبہیمانہ تشددکی زندہ تصویریں میڈیاکے نمائندوں کودیکھاتے ہوئے کہا کہ ہم اہل جوہروجفاء کوبتانا چاہتے ہیں کہ محمد سلمان سمیت ایم کیوایم کاکوئی بھی کارکن لاوارث نہیں ہے اس شہرکے 2کروڑعوام اورملک بھرکے 18کروڑعوام اس کے وارث ہیں ،ہمیں انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ جب ہمارے کارکنان کوبدترین تشددکرکے ماروائے عدالت قتل کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے کارکنان کے جنازے اٹھا اٹھاتھک چکی ہے اورآج ہم نے ماورائے عدالت شہادت کادسواں جنازہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ سلمان احمدایک پیرسے معذورتھے جوسول اسپتال میں ٹائم کیپرکی ملازمت کرتے تھے اوراپنے بھتیجے کے ہمراہ روزانہ باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی پرجاتے تھے۔حیدرعباس رضوی نے مطالبہ کیاکہ ماورائے عدالت کیے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کے سوگواراہلخانہ کوانصاف فراہم کرنے اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیاجائے اورقتل میں ملوث اہلکاروں کوقانون کی گرفت میں لاکرسزادی جائے۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان پربہیمانہ تشدداورانہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کانوٹس لیں اوراس ظلم وستم کے خلاف اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔ بعدازاں حیدرعباس رضوی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے اورکہاکہ ملک جن خطرات سے دوچارہے اس میں جوصورتحال کراچی میں پیداکی جارہی ہے وہ افسوسناک اورتکلف دہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹرنسرین جلیل نے کہاکہ محمدسلمان کے ماورائے عدالت قتل کی ایف آئی آر شاہدحیات کے خلاف درج ہونی چاہئے۔

9/28/2024 4:21:37 PM