Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی پریس کانفرنس میں تاجریاٹرانسپورٹرزکودھمکی کا ایک لفظ تک نہیں کہاگیا ہے اورنہ ہی کسی کو فون کرکے دھمکی دی۔ترجمان


ایم کیوایم کی پریس کانفرنس میں تاجریاٹرانسپورٹرزکودھمکی کا ایک لفظ تک نہیں کہاگیا ہے اورنہ ہی کسی کو فون کرکے دھمکی دی۔ترجمان
 Posted on: 2/7/2014 1
ایم کیوایم کی پریس کانفرنس میں تاجریاٹرانسپورٹرزکودھمکی کا ایک لفظ تک نہیں کہاگیا ہے اورنہ ہی کسی کو فون کرکے دھمکی دی۔ترجمان
بلاول بھٹوزردای کابیان نہایت افسوسناک اورحقائق کے سراسرمنافی ہے ۔ ترجمان ایم کیوایم
بلاول بھٹوزرداری اپنے بیان کوواپس لیں اور شہید کے لواحقین اورعوام سے معافی مانگیں۔ترجمان
کراچی۔۔۔7 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کے تبصرہ پر شدیدافسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے کارکن کے بہیمانہ ماورائے عدالت قتل پر کل بروزہفتہ پرامن یوم سوگ کااعلان کیاہے اورکاروباری حضرات اورٹرانسپورٹرزسے رضاکارانہ طورپر دکانیں اورٹرانسپورٹ بندرکھنے کی درخواست کی ہے ، کاروباری حضرات اورٹرانسپورٹرز نے ہمیشہ تعاون کیاہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس میں تاجریاٹرانسپورٹرزکودھمکی کا ایک لفظ تک نہیں کہاگیاہے اورنہ ہی کسی کو فون کرکے دھمکی دی لیکن بلاول بھٹوزرداری نے ایم کیوایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل اورسفاکانہ تشددکے واقعہ پر افسوس کااظہارکرنے کے بجائے ایم کیوایم پر تاجروں اورٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دینے کاالزام لگادیاہے جو نہایت افسوسناک اورحقائق کے سراسرمنافی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کوچاہیے کہ وہ اپنے بیان کوواپس لیں اور شہید کے لواحقین اورعوام سے معافی مانگیں۔

9/28/2024 4:20:57 PM