Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے پڑوسی فرحت صدیقی کو سپرد خاک کردیا گیا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، اہل محلہ اور دیگرکی شرکت


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے پڑوسی فرحت صدیقی کو سپرد خاک کردیا گیا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، اہل محلہ اور دیگرکی شرکت
 Posted on: 2/7/2014 1
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے پڑوسی فرحت صدیقی کو سپرد خاک کردیا گیا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، اہل محلہ اور دیگرکی شرکت 
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے فرحت صدیقی مرحوم کی رہائشگاہ جاکر سوگواران سے تعزیت کااظہار بھی کیا 

کراچی ۔۔۔7، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے پڑوسی فرحت صدیقی مرحوم کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ نوری مسجد علی آباد میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاکر علی ، اسلم آفریدی ، اہل محلہ ،ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، عادل خا ن اورعبد الحسیب نے فرحت صدیقی مرحوم کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔

9/28/2024 4:17:16 PM