Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پر الطاف حسین کا شدیدردعمل


ایم کیوایم کے کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پر الطاف حسین کا شدیدردعمل
 Posted on: 2/7/2014 1
ایم کیوایم کے کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پر الطاف حسین کا شدیدردعمل
حراست کے دوران محمد سلمان کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا، الطاف حسین
انکے دونوں فوطے (Testicles) نکال لیے گئے تھے اور ان کی گردن کی ہڈی توڑ دی گئی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے
محمد سلمان سمیت ماورائے عدالت قتل کیے گئے تمام شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے
لندن۔۔۔7،فروری2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 75 کے کارکن محمد سلمان ولد نورالدین کے ماورائے عدالت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ چارماہ سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے اور آج تک کسی بھی بے گناہ کارکن کے ماورائے عدالت قتل کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سلمان نورالدین کو سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے مورخہ 3 فروری کو ان کے بھانجے کے ہمراہ گرفتارکیا تھا اور منگل کے روز مورخہ 4 ، فروری کو وہ لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق محمدسلمان کے دونوں فوطے (Testicles) نکال لیے گئے تھے اور ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حراست کے دوران محمد سلمان کووحشیانہ اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا شروع دن سے ہی یہ مؤقف ہے کہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والا اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب ہے تو اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور کسی بھی ملزم کے خلاف ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے گریز کیا جائے اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا درندگی اور سفاکیت کی انتہاء ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، محمد سلمان سمیت ماورائے عدالت قتل کیے گئے تمام شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے اور سفاک سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔












9/28/2024 4:15:51 PM