Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کوججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،بابر غوری


ایم کیوایم کوججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،بابر غوری
 Posted on: 2/6/2014 1
ایم کیوایم کوججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،بابر غوری
ایم کیوایم کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے
وزیراعظم اپنے اعلان کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کریں، سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر کا مطالبہ
لندن۔۔۔6،فروری 2014ء
سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابرخان غوری نے کہاہے کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی محب وطن ہیں اور ایم کیوایم کوججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین میں عدلیہ یا سرکاری ملازمت میں دہری شہریت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ایم کیوایم کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پرمکمل اعتماد ہے اورایم کیوایم، بیرون ملک مقیم دہری شہریت رکھنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی حب الوطنی کوہرقسم کے شک وشبے سے بالاتر سمجھتی ہے۔بابر غوری نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کریں۔

9/28/2024 4:22:45 PM