سوئیڈن کے سفیر تھامس روسنڈر اور سیکنڈ سیکریٹری کارل مینگس نیلسن کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی ۔۔۔6، فروری 2014ء
سوئیڈن کے سفیر Tomas Rosanderاور سیکنڈ سیکریٹری Carl Mangnus Nilssonنے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل ، کنور خالد یونس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں امن و امان اور دہشت گردی سمیت دیگر معاملات زیر بحث لائے گئے ۔