Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت پاکستان اوروزارت داخلہ طالبان کے دھمکی آمیز رویے اورڈنڈابردار اور کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے۔ الطاف حسین


حکومت پاکستان اوروزارت داخلہ طالبان کے دھمکی آمیز رویے اورڈنڈابردار اور کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/4/2014 1
حکومت پاکستان اوروزارت داخلہ طالبان کے دھمکی آمیز رویے اورڈنڈابردار اور کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے۔ الطاف حسین 
میں گزشتہ دس سالوں سے طالبان کی ڈنڈابردار شریعت کے بارے میں پوری قوم کوآگاہ کرتارہاہوں لیکن ایلیٹ اوراہل ثروت طبقہ کی اکثریت نے میری باتوں کانہ صرف مذاق اڑایا بلکہ انہیں عوام میں خوف وہراس پھیلانے
کی سازش بھی قراردیا
آج طالبان کھل کر کہہ رہے ہیں کہ جس نے انکی بیان کردہ شریعت کے مطابق عمل نہ کیا تو طالبان کی بنائی ہوئی شریعت کے مطابق ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا
ہماری ماں بہن بیٹیاں باکردار ہیں اورحتی المقدورشرع کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اوراپنے دامن پر بدنامی کاکوئی داغ لگنے سے پہلے موت کوگلے لگاناپسندکرتی ہیں
پاکستان کے عوام ملک کے چپہ چپہ میں معتدل مزاج اورلبرل سوچ رکھنے والے لوگوں کی ٹیمیں تشکیل دیں اور اپنے اپنے محلوں اوربازاروں میں خودحفاظتی ٹیمیں بناکراپناچوکیداری نظام قائم کریں
لندن ۔۔۔4 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ میں گزشتہ دس سالوں سے طالبان کی ڈنڈابردار شریعت کے بارے میں پوری قوم کوآگاہ کرتارہاہوں لیکن مجھے واقعتا افسوس ہے کہ میری باتوں پر ایک مخصوص طبقہ جسے عرف عام میں ایلیٹ اوراہل ثروت طبقہ سے مخاطب کیاجاتاہے اس کی اکثریت نے میری باتوں کانہ صرف مذاق اڑایا بلکہ انہیں عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی سازش بھی قراردیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہماری ماں بہن بیٹیاں باکردار ہیں اورحتی المقدورشرع کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اوراپنے دامن پر بدنامی کاکوئی داغ لگنے سے پہلے موت کوگلے لگاناپسندکرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج طالبان کھل کر کہہ رہے ہیں کہ جس نے طالبان کی بیان کردہ شریعت کے مطابق عمل نہ کیااورطالبان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق پردہ نہ کیااورجینز ،کھیلوں کے لباس اوراسی طرح کے دیگرلباس پہننا نہ چھوڑے تو طالبان کی بنائی ہوئی شریعت کے مطابق ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گااورسوات کی طرح جگہ جگہ قاتل اورخونی چوک بناڈالیں گے۔ جناب الطا ف حسین نے حکومت پاکستان اوروزارت داخلہ سے پرزورمطالبہ کیاکہ طالبان کے ایسے دھمکی آمیز رویے اورڈنڈابردار اور کلاشنکوف بردارشریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان کے عوام سے کہاکہ وہ ملک کے چپہ چپہ میں بلاامتیازمسلک وفقہ ومذہب معتدل مزاج اورلبرل سوچ رکھنے والے لوگوں کی ٹیمیں تشکیل دیں اور اپنے اپنے محلوں اوربازاروں میں خودحفاظتی ٹیمیں بناکراپناچوکیداری نظام قائم کریں۔

9/28/2024 2:29:27 PM