ٹریفک حادثے میں ایم کیوایم اولڈ ملیر سیکٹر کے کارکن شبیر احمدجوکھیو کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔3، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی اولڈ ملیر سیکٹر یونٹ مارو گوٹھ کے کارکن شبیر احمد جوکھیوکے ٹریفک حادثے میں انتقال کرجانے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)