ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 147کے کارکن مبین احمد صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی:۔۔یکم ، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 147کے کارکن مبین احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کارکن آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔