Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیر مصدقہ دستاویزی فلم نشر کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر بی بی سی انتظامیہ فی الفور معذرتی بیان جاری کرے ، ایم کیوایم ناروے آرگنائزر سیداظہرظہیر

غیر مصدقہ دستاویزی فلم نشر کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر بی بی سی انتظامیہ فی الفور معذرتی بیان جاری کرے ، ایم کیوایم ناروے آرگنائزر سیداظہرظہیر
 Posted on: 2/1/2014 1
غیر مصدقہ دستاویزی فلم نشر کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر بی بی سی انتظامیہ فی الفور معذرتی بیان جاری کرے ، ایم کیوایم ناروے آرگنائزر سیداظہرظہیر 
بی بی سی پر پیش کی گئی دستاویزی فلم زیر تفتیش مسئلے کو الجھانے کی تکرارہے، ایم کیوایم ناروے 

ناروے :یکم ، فروری 2014ئ 

متحدہ قومی موومنٹ اوسلو ناروے کے آرگنائزر سید اظہر ظیہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں  انتشار پھیلانا اور کنفیوژن پھیلانا بی بی سی کا شعار رہا ہے اور بی بی سی پر پیش کی گئی دستاویزی فلم زیر تفتیش مسئلے کو الجھانے کی تکرارہے ۔ اپنے بیان میں  انہوں  نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین انسانیت اور اخلاقیات کے بہترین معیار پر پورا اترتے ہیں  اور ان کی شخصیت پر غیر قانونی یا غیر اخلاقی کام کرنے کے شبہات پیدا کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں  ہوسکتی ۔ انہوں  نے کہاکہ یکجہتی کو سبوتاژ کرکے سیاسی عمل میں  رختہ اندازی کے ذریعے انتشا کا راستہ کھولنا بی بی سی کا ہدف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سید اظہر ظہیر نے مطالبہ کیا کہ بی بی سی انتظامیہ حقائق کے برخلاف دستاویزی فلم نشر کئے جانے پر عوامی احتجاج اور ردعمل کا کا نوٹس لے، آزاد اور غیر جانبدارانہ صحافتی اقدار اپنائے اور غیر مصدقہ دستاویزی فلم نشر کرکے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر فی الفور معذرتی بیان جاری کرے ۔   

9/28/2024 2:23:54 PM