Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹرین پر مشتمل 7رکنی وفد نے کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب جان ٹک ناٹ کوبرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یاد داشت پیش کی

 Posted on: 2/1/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹرین پر مشتمل 7رکنی وفد نے کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب جان ٹک ناٹ کوبرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یاد داشت پیش کی
احتجاجی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف اور بددیانتی پر مبنی ہے
ایم کیوایم آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے لیکن میڈیا ٹرائل کو زرد صحافت سمجھتی ہے ، ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی وگفتگو 
کراچی ۔۔۔یکم، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹرین کے 7رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے ہفتہ کے روز کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب جان ٹک ناٹ سے ملاقات کی اور انہیں برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یاد داشت پیش کی ۔ احتجاجی یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف بد دیانتی پر مبنی دستاویزی فلم نشر کی ہے جس سے کروڑوں عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل ، ایم کیوایم کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی خواجہ اظہار الحسن شامل تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے لیکن کسی کے خلاف میڈیا ٹرائل کو زرد صحافت سمجھتی ہے اور اس کے خلاف اپنا جمہوری ، قانونی اور آئینی حق محفوظ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف بی بی سی نے یہ دوسری ڈاکومنٹری فلم نشر کی ہے جس سے نہ صرف بی بی سی کی ساکھ متاثر ہورہی ہے بلکہ عالمی میڈیا کے ذریں اور صحافت اصولوں بھی تنقید کی زد میں آچکے ہیں ۔ 

9/28/2024 2:30:37 PM