Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہفتہ یکم فروری کوقائدتحریک الطاف حسین سے بھرپوراظہاریکجہتی کیاجائے گا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


ہفتہ یکم فروری کوقائدتحریک الطاف حسین سے بھرپوراظہاریکجہتی کیاجائے گا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 1/30/2014
ہفتہ یکم فروری کوقائدتحریک الطاف حسین سے بھرپوراظہاریکجہتی کیاجائے گا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
یکجہتی کے مظاہرے میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف نشرہونیوالی بی بی سی کی ڈاکومنٹری فلم پراحتجاج ریکارڈکیاجائے
قائدتحریک الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیروپاکستان میں تبدیلی کی علامت ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں سے غریب متوسط طبقے کی امیدیں وابستہ ہیں
حق پرست عوام نے مشکل کھڑی میں بھی الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑاجوہرطرح کے میڈیاٹرائل کے باوجودالطاف حسین کے ساتھ ہیں
پاکستان کومستحکم اورمضبوط کرنے کیلئے اگرکوئی قافلہ سب سے آگے ہے تووہ قائدتحریک الطاف حسین قافلہ ہے ،ڈاکٹرفاروق ستار
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کیخلاف سازشوں کو ماضی میں جس طرح شکست فاش دی تھی انشاء اللہ اب بھی شکست سے دوچارکریں گے
پاکستان کے باہرہمارے سیاسی مخالفین کوخوش کرنے کیلئے اوران کے دباؤمیںآکرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کوجھوٹے مقدمات میں گھسٹنے کی کوشش کی گئی تو کارکنان وعوام سراپااحتجاج ہونگے
خالدمقبول صدیقی اورڈاکٹرمحمدفاروق ستارکانائن زیروپرکارکنان کے اجتماع سے خطاب
کراچی ۔۔۔۔30جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین وہ ہیں جن سے جوڑکرپتھرہیرا اورپیتل سوناہوجاتاہے،ہفتہ یکم فروری کوقائدتحریک الطاف حسین سے بھرپوراظہاریکجہتی کیاجائے گاجس میں حق پرست عوام وکارکنان قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف جاری بین الاقوامی سازشوں اور بین الاقوامی میڈیابی بی سی کی جھوٹی ڈاکومنٹری جس میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پربے بنیادالزامات عائدکیے گئے اس کے خلاف اپنابھرپوراحتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرجمع ہونیوالے عوام وکارکنان سے خطاب کے موقع پرکیا۔قبل ازیں نائن زیروپرکارکنان کے اجتماع سے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بھی خطاب کیااورقائدتحریک الطاف حسین اوریم کیوایم کے خلاف کی جانے والی بین الاقوامی سازش سے آگاہ کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ،منتخب پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے علاوہ حق پرست عوام وکارکنان کی بہت بڑی تعدادمیں موجودتھے ۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آج ایک بارپھرہم اس جگہ جمع ہیں جوپاکستان میں تبدیلی کی علامت ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں سے پورے پاکستان کے غریب متوسط طبقے کی امیدیں وابستہ ہیںیہ جگہ ہماراسیاسی محروراورمرکزہے۔انہوں نے کہاکہ ان گلیوں اورمحلوں اورشہرکے عوام کے دل الطاف حسین کے نام پرڈھڑکتے ہیں اور الطاف حسین کوکچھ ہوجائے تویہ عوام وکارکنان بھڑک بھی سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ شہرجہاں کے عوام نے ہرمشکل کھڑی میں قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑا،ہرطرح کے میڈیاٹرائل کے باوجودیہ شہرالطاف حسین کے سواکسی کاہونہیں سکا۔
انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین جوکہہ دیں وہ ہی ہماراآئین ہے اورالطا ف حسین جہاں چلیں وہ ہماراراستہ ہے ہم الطاف حسین سے ہیں الطاف حسین ہم سے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام کو66سال گزرگئے جس کیلئے ہمارے آباؤاجدادنے 20لاکھ جانوں کی قربانی دی،کچھ عناصر اوربین الاقوامی طاقتیںآج قائدتحریک الطاف حسین کے حق پرستانہ پیغام کوروکنے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان 66میں انصاف مل سکانہ جمہوریت مل سکی اگرپاکستان میں کہیں جمہوریت ہے تووہ صرف وہاں ہے جہاں قائدتحریک الطاف حسین کے منتخب نمائندے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام وکارکنان گھروں سے نکل کرسڑکوں پرآچکے ہیں اور یہ وہ شہرہے جوپاکستان میںآزادیِ پاکستان کی علامت ہے ۔انہوں نے کہاکہ 20گھنٹے باقی ہیں اس کے بعدکراچی کے عوام بتائیں گے یہ شہرکس کاہے؟اورجتلائیں گے کہ یہ شہر کس کے بغیرنہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے جو قافلہ یہاں تیارکیاہے وہ نظریاتی قافلہ ہے جس کودیکھ کرمخالفین کی نیندیں اڑجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکوعوام دشمن ،پاکستان دشمن اورقائدتحریک الطاف حسین کے دشمنوں نے مارا،لیکن ہزاروں کرڑوں ہاتھ بغیرکسی عقیدت کے اتھتے ہیں اس کو کوئی ہاتھ نہیں لگاسکتا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ اندرون ملک اوراس مرتبہ بیرون ملک بھی ایسے حالات پیداکیے جارہے ہیں کہ ایم کیوایم کواس کاآئینی اورسیاسی کردارادا کرنے سے روکاجائے ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ اس وقت پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں اورایم کیوایم کواس کے سیاسی کرداراداکرنے سے روکنے کیلئے جوحالات پیداہوئے ہیں وہ اس جنگ پراثرانداہونے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک لطاف حسین بھائی پاکستان کے عوام کی آخری امیدہیں اگرکوئی انقلاب پاکستان کوموجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتاہے تووہ غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب ہے اوراگرکوئی لیڈراس انقلاب کوبرپاکرسکتاہے اورملک کوبحران سے نکال سکتاہے وہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کیخلاف سازشوں کو جس طرح ماضی میں ہم نے شکست فاش دی تھی انشاء اللہ اب بھی شکست سے دوچارکریں گے۔ یہ ہمارایقین ہے کہ ہم میڈیاکی آزادی پرپورایقین رکھتے ہیں،قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ آزادمیڈیا کی بات کہی اوراگرآزادمیڈیاکے بجائے میڈیاٹرائل ہوتوہم میڈیاکومستردکرتے ہیں اورہمیں اس کی مذمت کی اجازت ہونی چاہئے۔ہم ایک قانونی جنگ تولڑرہے ہیں لیکن اگر پاکستان اورپاکستان کے باہرہمارے سیاسی مخالفین کوخوش کرنے کیلئے اوران کے دباؤمیںآکرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کوجھوٹے مقدمات میں گھسٹنے کی کوشش کی گئی تو کارکنان وعوام سراپااحتجاج ہونگے اوراگرایک عدالت میڈیانے وہاں سجائی توایک عدالت پاکستان میںیہاں بھی سجے گی جس کافیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جن لوگوں نے ہمارے خلاف الزامات لگائے اورپھرانہی لوگوں نے میڈیاپرآکرکہاکہ یہ ایم کیوایم کے خلاف سازش تھی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکومنٹری میں قائدتحریک الطاف حسین کے کردارکومسخ کرنے کی کوشش کی گئی توپھراس سے زیادہ صحافتی بددیانتی نہیں ہوسکتی،اگرقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف 30سے زائدمقدمات قائم ہوئے توقائدتحریک الطاف حسین ان تمام مقدمات میں باعزت بری ہوچکے ہیںیہ بھی بی بی سی کافرض تھایہی پربی بی سی کی بددیانتی ظاہرہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کل بھی تعاون کررہے تھے ،آج بھی تعاون کررہے ہیں اورکل بھی تعاون کریں گے لیکن میڈیافیصلہ سازبن جائے اورایم کیوایم کے خلاف فیصلہ دے توہم اس میڈیاٹرائل کے خلاف احتجاج کاقانونی حق رکھتے ہیں، یہ پاکستان کے عوام کوکمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورکارکنان نے یہ ذمہ داری محسوس کی ہے کہ وہ بغیربلائے اتنی بڑی تعدادمیںیہاں جمع ہوئے ہیں توسوچے کے کہ جب قائد تحریک الطاف حسین سے یکجہتی کادوروزبعداعلان کریں گے توکارکنان کاٹھاٹھے مارتاسمندرہوگا۔انہوں نے کہاکہ بی بی سی نے جھوٹ پرمبنی دستاویزی فلم توبنائی تو پھر اظہار یکجہتی کو بھی اس دنیامیں پہنچاناہوگا۔آج پاکستان کوکمزوراورغیرمستحکم کیاجارہاہے اوراگرپاکستان کومستحکم اورمضبوط کرنے کیلئے اگرکوئی قافلہ سب سے آگے ہے تووہ قائدتحڑیک الطاف حسین قافلہ ہے جس میں تمام قومیتوں کے عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں۔جناب الطاف حسین پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں الطا ف بھائی کے خلاف کوئی بھی اقدام الطاف حسین کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہے ،الطاف حسین پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں اوران کے خلاف پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

9/28/2024 2:28:18 PM