ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سلیم شہزاد کے بھتیجے شفقت عزیز کی بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔30؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سلیم شہزاد کے بھتیجے شفقت عزیز کی بہیمانہ قتل پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سلیم شہزاد سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔