Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں، عہدیداروں، منتخب نمائندوں اور ہمدردوں کی ٹیلیفون کالز اورفیکس پیغامات کاتانتا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں، عہدیداروں، منتخب نمائندوں اور ہمدردوں کی ٹیلیفون کالز اورفیکس پیغامات کاتانتا
 Posted on: 1/30/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں، عہدیداروں، منتخب نمائندوں اور ہمدردوں کی ٹیلیفون کالز اورفیکس پیغامات کاتانتا 
فون کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ، خواتین اوربچے بھی شامل تھے
کئی خواتین، بزرگ ، کارکنان پیغامات ریکارڈکراتے ہوئے فرط جذبات سے رونے لگے ۔بزرگوں اورضعیف العمرخواتین نے جناب الطا ف حسین کی درازی عمراوران کے خلاف کی جانے والی ناپاک سازشوں کی ناکامی کی دعاکی
رات تک انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موصول ہونے والی ٹیلیفون کالزاورفیکس پیغامات کی تعداد ہزاروں میں تھی
ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کی بڑی تعدادنے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کرقائدتحریک الطا ف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیا

لندن ۔۔۔30جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمعرات کی دوپہریہ بیان جاری ہونے کے بعد کہ لندن میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جان کوخطرہ لاحق ہے اورانہیں مختلف مقدمات میں پھنسانے کیلئے ان کے گرد سازشوں کاجال بچھادیاگیا، یہ بیان میڈیاپرنشر ہوتے ہی جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں، عہدیداروں، منتخب نمائندوں اور ہمدردوں کی ٹیلیفون کالز اورفیکس پیغامات کاتانتابندھ گیا۔فون کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ، خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ کارکنوں اورہمدردوں نے اپنے فون اورفیکس پیغامات میں جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت وعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں جناب الطا ف حسین کو عوام سے دورکرنے اور عوام کوجناب الطاف حسین سے بدظن کرنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں اوریہ سازشیں بھی ایسی ہی گھناؤنی سازشوں کاتسلسل ہیں لیکن نہ توماضی میں کوئی سازش عوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورکرسکی اورنہ ہی اب کوئی سازش انہیں عوام سے دورکرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔ اس موقع پرکئی خواتین، بزرگ ، کارکنان پیغامات ریکارڈکراتے ہوئے فرط جذبات سے رونے لگے ۔بزرگوں اورضعیف العمرخواتین نے جناب الطا ف حسین کی درازی عمراوران کے خلاف کی جانے والی ناپاک سازشوں کی ناکامی کی دعاکی ۔ ٹیلیفون اورفیکس پیغامات کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔رات تک انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موصول ہونے والی ٹیلیفون کالزاورفیکس پیغامات کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ علاوہ ازیں اس بیان کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ گئی جنہوں نے جناب الطا ف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیا۔ 

9/28/2024 2:23:54 PM