Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 29کے کارکن نورمحمد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا مذمت کا اظہار


ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 29کے کارکن نورمحمد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا مذمت کا اظہار
 Posted on: 1/30/2014
ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 29کے کارکن نورمحمد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا مذمت کا اظہار 
ٹارگیڈ آپر یشن کے باوجو د ایم کیوایم کے کارکنان وشہریوں کو تسلسل کے ساتھ قتل کئے جانے کی وارداتوں کا سلسلہ سوالیہ نشان ہے 
نور محمد کے قتل کا نوٹس لیا جائے ،اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر ے قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے 
کراچی ۔۔ 30جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 29کے کارکن نورمحمد کے بہیمانہ قتل پر مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نور محمدکو مورخہ 10 جنوری 2014ء سے لاپتہ تھے اسکے بعد وہ 14جنوری کونادرن بائی پاس سے شدید زخمی حالت سے ملے تھے جنہیں مقامی اسپتال میں پہنچادیا گیا جہاں کئی روز تک زندگی مو ت میں مبتلا رہنے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔شہید کی عمر 30سال تھی اور وہ شادی شدہ تھے جبکہ ان کے پسماندگا ن میں والد ،والدہ ، بیوہ او ردو کمسن صاحبزادے شامل ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نورمحمد کی شہادت شہر میں امن امان کی فضاکو سبو تاژ کرنے کے متراد ف ہے جبکہ کراچی میں ٹارگیڈ آپر یشن ہونے کے باوجو د ایم کیوایم کے کارکنان وشہریوں کو تسلسل کے ساتھ قتل کئے جانے کی وارداتوں کا سلسلہ سوالیہ نشان ہے اور ان افسوس ناک واقعات میں ملوث کسی بھی قاتل کی گرفتاری عمل میں نہ آنا معینی خیرہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان و دشہریوں سمیت نور محمد کے قتل کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر ے قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ شہید کے اہل خانہ کو انصاف مہیا ہوسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے نور محمد شہید کی مغفرت اور سوگوار ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

9/28/2024 2:24:12 PM