Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جان کو شدید خطرہ


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جان کو شدید خطرہ
 Posted on: 1/30/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جان کو شدید خطرہ
قائد تحریک الطاف حسین کا قوم کے نام پیغام
پاکستان میں باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا، قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا، الطاف حسین
میرے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات بنانے کی سازش کا مضبوط جال بچھایا گیا ہے
بین الاقوامی سطح پر مجھ پر طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں 
میں کسی بھی بین الاقوامی طاقت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا
اگر میری زندگی کو کوئی بھی نقصان پہنچے توکارکنان وعوام میرے پڑھائے ہوئے حق پرستانہ سبق کو ہرگز نہ بھولیں
رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں اور تمام ذمہ داران میرے بیان کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیں
تمام ذمہ داران اپنے فرائض منصبی کو پہچانتے ہوئے ان پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں
لندن۔۔۔30، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ، ذمہ داروں ، کارکنوں ، ہمدردوں کو بالخصوص اور ملک بھر کے غریب ومظلوم عوام کو بالعموم مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک کے آغاز کے دن سے ہی میرے اور میرے مشن اورکازکے خلاف سازشیں شروع کردی گئی تھیں۔ طرح طرح کی بہتان تراشیاں اور من گھڑت الزامات لگا کر مجھے اور تحریک کو بدنام کرنے کی متعدد بار سازشیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو بتادینا چاہتا ہوں کہ میں نے پاکستان میں باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکایا ، قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور موت کو کئی مرتبہ قریب سے دیکھا اس کے باوجود میں نے اپنے مشن کو جاری رکھا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب میں اپنے تمام ہمدردوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے اور پرایوں کی تازہ ترین سازشوں نے میرے گرد جال بچھا دیا ہے اوربین الاقوامی سطح پرمجھ پر طرح طرح کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ آج میرے خلاف بین الاقوامی سطح پر نہ صرف منفی پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں بلکہ جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات بنانے کی سازش کا مضبوط جال بھی بچھایا گیا ہے جس پر میں اپنے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی بین الاقوامی طاقت کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا ۔ میرا سر صرف اللہ تعالیٰ کے آگے جھکا ہے اور مرنے کے بعد بھی صرف اللہ تعالیٰ کے آگے ہی جھکے گا۔
جناب الطاف حسین نے ہمدرد عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر میری زندگی کو کوئی بھی نقصان پہنچے تو آپ سے میری اتنی اپیل ہے کہ آپ میرے پڑھائے ہوئے حق پرستانہ سبق کو ہرگز نہ بھولیں اور کسی بھی قیمت پر حق پرستانہ مشن ، مقصد اور تحریک کو باطل قوتوں کی سازشوں کے آگے ختم کردینے کے بجائے اسے زندہ رکھنے کیلئے آپ سے جو قربانیاں دی جاسکیں وہ دیجئے اور منزل کے حصول تک میرے حق پرستانہ سبق کو یاد رکھیے۔ 
جناب الطاف حسین نے خاص طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ میرے اس بیان کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیں اور میری بتائی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔تمام ذمہ داران اپنے فرائض منصبی کو پہچانتے ہوئے ان پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

9/28/2024 2:27:10 PM