Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا شدید الفاظ میں مذمت


ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 1/29/2014
ناظم آباداورنارتھ ناظم آبادمیں یکےبعددیگرے بم دھماکوں پرجناب الطاف حسینکاشدیدالفاظمیں مذمت 
ملک وامن دشمن عناصرسیکورٹی اہلکاروں کونشانہ بناکرملک کوغیرمستحکم کرنےکی گھناؤنی سازش میں مصروف عمل ہیں
رینجرزاورپولیس پردھماکوں کےذریعےحملہ کرنیوالےسفاک دہشت گردعناصرکےخلاف جنگی بنیادوں پرسخت سےسخت کارروائی عمل میں لائی جائے
قوم کو ملک کی سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف متحدہونا ہوگا 
شہید ہونے والے رینجرز اورشہریوں کی مغفرت ،سوگواران کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کیلئے دعا 
لندن ۔۔28جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں رینجرز اہلکار اور شہریوں کے شہید و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث سفا ک درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کیا ہے جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک وامن دشمن عناصر سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم عوام کو دہشت گردی کاکو نشانہ بنا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی گھنا ؤنی سازش میں مصروف عمل ہیں مگر یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکومت دہشت گردی کے پے درپے واقعات کی روک تھا م کیلئے ٹھوس او رمثبت اقدامات اٹھانے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کر رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات نہ صرف انتہائی تشویش کا باعث ہیں بلکہ لمحہ فکر یہ بھی ہیں لہٰذا قوم کو ملک کی سیکورٹی اہلکارو ں کے شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف متحدہونا ہوگا ۔جناب الطاف حسین نے صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اوردیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز اور پولیس پر دھماکوں کے ذریعے حملہ کرنیوالے سفاک دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگی بنیادوں پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، الطاف حسین نے واقعہ میں شہید ہونے والے رینجرز او رشہریوں کے سوگوارا ن سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کیلئے بھی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

9/28/2024 2:28:01 PM