Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر بم دھماکوں کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر بم دھماکوں کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/29/2014
ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر بم دھماکوں کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
رینجرز اہلکار کی شہادت اوردیگر سیکوریٹی اہلکار سمیت چھ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسو س کا اظہار ، واقعہ بزدالانہ کارروائی ہے
جو عناصر سیکورٹی اہلکار اور معصوم عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ مسلمان تو کجاانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں
واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقا ت کروائی جائے ،ملوث دہشت گردعناصر کو جلد از جلد گر فتار کر کے
قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے
کراچی ۔۔ 29؍ جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر بم دھماکوں کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس کے واقعہ کے نتیجے میں رینجرز کے ایک اہلکار کی شہادت اور دیگر سیکورٹی اہلکار سمیت چھ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسو س کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو بزدالانہ کارروائی قرار دی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا جو عناصر سیکورٹی اہلکار اور معصوم عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ مسلمان تو کجاانسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی قسم کی ریایت کے مستحق نہیں ہیں ۔انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقا ت کروائی جائے اور ملوث دہشت گردعناصر کو جلد از جلد گر فتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار کی مغفرت اورسوگوار ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر سیکورٹی اہلکاراور شہریوں سے دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔

9/28/2024 2:30:38 PM