Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کئے بغیر امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی امیدیں وابستہ رکھنا خود فریبی کا عمل ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان عبدا لحسیب ، اشفاق منگی


ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کئے بغیر امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی امیدیں وابستہ رکھنا خود فریبی کا عمل ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان عبدا لحسیب ، اشفاق منگی
 Posted on: 1/27/2014
ملک سےدہشت گردی کا مکمل خاتمہ کئےبغیرامن واستحکام اورترقی وخوشحالی کی امیدیں وابستہ رکھناخودفریبی کاعمل ہے ، رابطہ کمیٹی ارکان عبدا لحسیب ، اشفاق منگی 
مفاد پرستی ،خودغرضی اورخودفریبی جیسی بیماریوں سےچھٹکاراپاکردہشت گردی کےخلاف جلدسےجلدمتفقہ اورٹھوس لائحہ عمل طے کرکےکارروائی عمل میں لائی جائے، رابطہ کمیٹی ارکان 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کےتحت موکھی ، نورانی بستی چکرا گوٹھ ، باپڑاولیج ،شانتی نگرسچل میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب 
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اشفاق منگی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کئے بغیر امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی امیدیں وابستہ رکھنا خود فریبی کا عمل ہے اور ملک کے استحکام اور سا لمیت کیلئے اب یہ ضروری ہوچکا ہے کہ مفاد پرستی ، خود غرضی اور خود فریبی جیسی بیماریوں سے چھٹکارا پاکر دہشت گردی کے خلاف جلد سے جلد متفقہ اور ٹھوس لائحہ طے کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام موکھی گڈاپ سیکٹڑ ، نورانی بستی چکرا گوٹھ ابراہیم حیدری سیکٹر ، باپڑ اولیج گولیمار سیکٹر ، شانتی نگر سچل سیکٹر میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی ہیر سوہو ، عبدا للہ شیخ ، شیراز وحید ، سابق رکن سندھ اسمبلی و تنظیمی کمیٹی بلوچستان کی رکن فریدہ بلوچ ، انچارج کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سلیم جوکھیو اور اراکین بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی بلکہ دلیری اور بہادری سے اس کی نشاندہی بھی کی لیکن صد افسوس کہ اس وقت جب جناب الطاف حسین دہشت گردی کے عفریت سے حکمرانووں اور عوام کو چیخ چیخ کر آگاہ کررہے تھے تو بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کی حقائق پر مبنی باتوں پر توجہ نہیں دی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کی سلامتی پر کسی بھی قسم کی مجرمانہ غفلت کے مظاہرے پر خاموش نہیں رہ سکتے اور یہی وجہ ہے کہ جب جب جناب الطاف حسین نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی سلامتی کولاحق خطرات کی نشاندہی کی تو نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں نے جناب الطاف حسین کو ہی اپنی منافقانہ اور زہریلی تنقید کانشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم بانیان پاکستان کی اولادوں کی جماعت ہے ، دہشت گردوں سمیت کوئی بھی ملک دشمن اگر ملک کے استحکام کے درپے ہوگا تو جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنان ان کے آگے سیسہ دیوار ثابت ہوں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور اشفاق منگی نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء کو تلقین کی وہ ملک کی نازک صورتحال پر کڑی نگاہ رکھیں ، حالات سے باخبر رہیں اور دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی اپنی جگہ رہ کر کوشش جاری رکھیں ۔ 

9/28/2024 2:27:53 PM