Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پختون عوام سمیت ملک کی دیگر قومیتوں کو اپنے مفادات کیلئے بیوقوف بنانے والے نام نہاد سیاستدانوں کی دکانداری جلد بند ہونے والی ہیں ، اسلم شاہ آفریدی


پختون عوام سمیت ملک کی دیگر قومیتوں کو اپنے مفادات کیلئے بیوقوف بنانے والے نام نہاد سیاستدانوں کی دکانداری جلد بند ہونے والی ہیں ، اسلم شاہ آفریدی
 Posted on: 1/27/2014
پختون عوام سمیت ملک کی دیگرقومیتوں کواپنےمفادات کیلئےبیوقوف بنانےوالےنام نہاد سیاستدانوں کی دکانداری جلدبندہونےوالی ہیں ، اسلم شاہ آفریدی 
ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کےزیراہتمام سائٹ کےعلاقےباوانی چالی میں منعقدہ عوامی اجتماع سےخطاب 
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تمام قومیتوں، مذاہب اور غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے کروڑوں عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اور اب پختون عوام سمیت ملک کی دیگر قومیتوں کو اپنے مفادات کیلئے بیوقوف بنانے والے نام نہاد سیاستدانوں کی دکانداری جلد بند ہونے والی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے تحت سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے انچارج حنیف اتمان خیل ، جوائنٹ انچارج روخ اللہ ، اراکین انور ترین اور شیر ولی بھی موجود تھے ۔ اسلم شاہ آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختون قوم سمیت دیگر قومیتوں کو نام نہاد سیاستدانوں نے ہمیشہ گمراہ کرکے حقائق سے دور رکھا ہے اور نام نہاد سیاستدانوں کا یہ عمل خود گواہی دے رہا ہے کہ وہ ملک کی مظلوم قومیتوں کے حقوق غصب رکھ کر انہیں اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بلاتفریق مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی انتھک جدوجہد کی۔اسلم شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ جناب الطاف حسین کی مستقل مزاجی سے جاری جدوجہد کے سبب اب پختون قوم سمیت دیگرمظلوم قومیتیں یہ حقیقت جان چکی ہیں کہ جناب الطاف حسین جس مشن ، مقصد اور نظریئے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اسی میں ملک کی تمام قومیتوں کی بھلائی اور حقوق پنہاں ہیں۔

9/28/2024 2:28:29 PM