Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے بیان کوبنیاد بنا کر سندھ کے عوام کے ہمدرد بننے والے دراصل وڈیرہ شاہی کے ایجنٹ ہیں، نثار پہنور


جناب الطاف حسین کے بیان کوبنیاد بنا کر سندھ کے عوام کے ہمدرد بننے والے دراصل وڈیرہ شاہی کے ایجنٹ ہیں، نثار پہنور
 Posted on: 1/26/2014
جناب الطاف حسین کے بیان کوبنیاد بنا کر سندھ کے عوام کے ہمدرد بننے والے دراصل وڈیرہ شاہی کے ایجنٹ ہیں، نثار پہنور
جناب الطاٖف حسین نے عملی طور پر سندھ کے مستقل باسیوں کو ایک کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں
سندھیوں کے حقوق کے نام پر سیاست کرنیوالے گذشتہ 66برسوں سے سندھ کے عوام کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں۔نثار احمد پنہور
جئے سندھ قومی محاذکے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر نیاز کالانی کے بیان پررکن رابطہ کمیٹی نثاراحمد پنہور کا تبصرہ 
کراچی۔۔۔26جنوری2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثار پنہور نے جئے سندھ قومی محاذکے سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر نیاز کالانی کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاہے کہ نام نہاد قوم پرستوں نے ہمیشہ سندھ کے عوام کو باہم دست و گریباں کرنے کی سازشیں کیں جبکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاٖف حسین نے عملی طور پر سندھ کے مستقل باسیوں کو ایک کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کی بلکہ آبادی کے لحاظ سے سندھ کے وسائل کو منصفانہ طریقے سے تقسیم نہ ہونے کی نشاندہی کی ہے تاکہ شہری اور دیہی سندھ کی تقسیم کوختم کرکے شہری علاقوں میں رہنے والے سندھیوں کااحساس محرومی ختم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے بیان کوبنیاد بنا کر سندھ کے عوام کے ہمدرد بننے والے دراصل وڈیرہ شاہی کے ایجنٹ ہیں جن کو سندھ کے عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھیوں کے حقوق کے نام پر سیاست کرنیوالے گذشتہ 66برسوں سے سندھ میں بسنے والے اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھیوں کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں یہی وجہ ہے آج بھی سندھ خصوصاََ دیہی سندھ زبوحالی کا شکار ہے جبکہ نہ صرف دیہی سندھ تعلیمی اداروں کو منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا جارہا ہے تاکہ سندھ کے نوجوان تعلیم سے محروم رہیں اور وڈیروں کے غلام بنے رہیں ۔ نثار پنہور نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سندھ کے عوام کوان کے جائز حقوق کے حصول کا شعور دیا ہے اور آج سندھ کے دیہی علاقوں کے عوام بھی نام نہاد قوم پرستوں سے سوال کررہے ہیں کہ آخر وہ کب تک ان کااستحصال کرتے رہیں گے۔ 

9/28/2024 2:30:01 PM