Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک مسلمان دوسرے کیلئے وہ باتیں کررہا ہے جو شاید کافر بھی نہیں کرتے ہیں اس کی وجہ ایمان میں خامی ہے ، علامہ مولانا اسد دیو بندی


ایک مسلمان دوسرے کیلئے وہ باتیں کررہا ہے جو شاید کافر بھی نہیں کرتے ہیں اس کی وجہ ایمان میں خامی ہے ، علامہ مولانا اسد دیو بندی
 Posted on: 1/26/2014
ایک مسلمان دوسرے کیلئے وہ باتیں کررہا ہے جو شاید کافر بھی نہیں کرتے ہیں اس کی وجہ ایمان میں خامی ہے ، علامہ مولانا اسد دیو بندی 
ہمیں پھر انتہاءء پسندی کے فتنے کا سامنا ہے جس کے خاتمے کیلئے سیرت ابن ابی طالب کی ضرورت ہے ،علامہ عباس کمیلی 
ہم خوش نصیب اور ہمیں یہ اعزاز ملا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کالی کملی والے سے باندھ دیا ، علامہ ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی 
جس طرح حروف تہجی میں ش اورس ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شیعہ اور سنی ساتھ ساتھ ہیں، معروف اسکالر انیق احمد 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقدہ محفل ذکر مصطفے ؐ کی پرنور اور عظیم الشان شرکاء سے علمائے کرام کا خطاب 
علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کیا
کراچی ۔۔۔26، جنوری 2014ء 
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے کہا ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی عزت اور حفاظت کا ضامن ہوتا ہے، حضور اکرمؐ حق کی آواز اور اللہ تعالیٰ کا پیغام بن کر آئے ،آپ ؐ کی شان ہندو اور سکھ شاعروں نے بھی بیان کی ہے ۔مسلمانوں کو پھر انتہاء پسندی کے فتنے کا سامنا ہے اورسیرت رسول ؐ میں ہی انتہاء پسندی سے نکلنے کیلئے راہِ ہدایت موجود ہے۔ ان خیالات کااظہار مولانا اسد دیو بندی ، علامہ عباس کمیلی ،مفتی محمد شمیم، ممتاز اسکالر انیق احمد، علامہ ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی نے ہفتہ کی شب جشن عید میلاد النبیؐکے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروسے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہ پرنور اور عظیم الشان ’’محفل ذکرِ مصطفے ؐ‘‘ میں سیرت طیبہ ؐ پرروشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ۔ محفل ذکر مصطفے ؐ میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، نوجوانوں،بزرگوں ،، بچوں ، بچیوں اور عاشقان مصطفے ؐ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا ۔ محفل ذکر مصطفے ؐ میں عاشقان رسول ؐ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مولانا اسد دیو بندی نے کہا کہ الحمد اللہ ربیع اول کے مہینہ میں عاشقان رسول ؐ اپنے طور پرکوشش کرتے ہیں کہ اس ماہِ مبارکہ میں سرکار دو عالم ؐکے حضور نذرانہ عقیدت زیادہ سے زیادہ پیش کریں،سرکا ر دو عالم ؐ نے فرمایا عمل کرو ، اصل میں عشق و محبت واقعتا ہونی چاہئے اور اسے اتنا مستحکم ہونا چاہئے کہ عشق و محبت میں اپنا عمل شامل ہوجائے کیونکہ عمل سے زندگی بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے دو ہدایتیں عطییع اللہ اور عطیع الرسول ہیں یعنی قرآن و سنت کو اپنا لیا تو یقین مانئے کہ ہماری محبت میں وہ اثر پیدا ہوگا کہ سرکار دو عالم ؐ کی رحمتیں ہی رحمتیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے کچھ اصول ہیں جن پر چلنا چاہئے ، ہمیں اپنے کردار کو حکم الہیٰ اور رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کے مطالبق ڈھالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس محفل مقدس میں بیٹھ کر غور کریں کہ کیا ہم ایک دوسرے کیلئے خیر بنے ہوئے ہیں ؟ سب سے عظیم خراج یہی ہے کہ ہم سرکار دو عالم ؐ کی تعلیمات کو اپنا لیں اور دنیا کو آپ ؐکا اخوت ، محبت اور امن کا پیغام دیں ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کو قتل کررہا ہے ، ایک دوسرے کیلئے وہ باتیں کررہا ہے جو شاید کافر بھی نہیں کرتے ہیں اس کی وجہ ایمان میں خامی ہے ۔ ذکر مصطفے ؐ کی پرنور محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ آپ ؐ کی امت میں نفرتیں ،عداوتیں اور تعصب نہیں تھا ، آج دو رِ جاہلیت پھر پلٹ آیا ہے اور یہ جدید دورِجہالیت زیادہ خطرناک ہے ،یہ وہ انتہاء پسندوں کا گروہ ہے جنہوں نے خود چوتھے خلیفہ کی نفی کی ، مسلمانوں کی قتل و غارتگری ، ٹارگٹ کلنگ شروع کی ، گلے کاٹے اور ذبح کیا اور یہ لشکر ابن ابی طالب کے مقابلے پر آیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہاء پسند جو بڑے نمازی ، پرہیز گار بنے ہوئے ہیں، سجدوں کی وجہ سے ان کی پیشانیوں پر گڈھے ہیں ایسے لوگوں کیلئے سیرت ابی طالب کی ضرورت ہے جنہوں نے ان کا مقابلہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پھر انتہاءء پسندی کے فتنے کا سامنا ہے ، آج حکمراں پریشان ہیں کیا کریں اس لئے کہ دونوں جانب مسلمان ہیں ، مسلمان تو مسلمان سے لڑتا ہی نہیں ہے کیونکہ رسول اللہ نے ارشادفرمایا ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھوں اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے اور جس کے ہاتھوں سے مسلمان محفوظ نہ رہے تو وہ خود مسلمان نہیں ہوسکتا یہ عمل بتاتا ہے کون مسلمان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بغاوت ، آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کے کیس اٹھ رہے ہیں ، ایک شق کو نہ ماننے والے کو آپ باغی کہ رہے ہیں اورجو ملک کے پورے آئین کو نہ مانے اور اپنی نام نہاد شریعت کو زبردستی نافذ کرنا چاہے یہ عمل تو واضح طور پر آئین پاکستان ، اسلام اور شریعت سے بھی بغاوت ہے ۔ 
مفتی محمد شمیم نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ ربیع الاول میں محفل ذکر مصطفے ؐ کا انعقاد کرکے سیاسی طور پر ہمیشہ کی طرح اپنی سبقت کو برقرار رکھای ہے جس پر میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر آپ ؐ کی ولادت کی خوشی میں سارا عالم جھوم اٹھتا ہے اور اس ماہِ مبارک کا جو فقیدالمثال استقبال ہوتا ہے اس سے عاشقان مصطفے ؐ کے نصیب جاگتے ہیں ، سرکار دو عالم ؐ کی آمد انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا نہایت اعلیٰ اورارفع ٰ کرم ہے ۔
علامہ ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی نے کہاکہ آج محفل ذکر مصطفے ؐ کائنات کی اس عظیم ہستی کے تذکرے کیلئے منعقد کی گئی ہے جن کے ذکر جمیل کیلئے دنیا کے تمام صاحبان علم و فضل ، ارباب بیان و قلم ، صاحبان قلم و کردار ، عمر خضر لیکر بس یہی ایک مشن لیکر مصروفِ عمل ہوجائیں ان کی عمریں تمام ہوجائیں گی ان کے قوام مزمحل ہوجائیں گے اور کائنات کے تمام بڑے سے بڑے اہل علم و فلسفہ ، شاعر ، قیام پر قدرت رکھنے والا ، شعر و سخن پر عبور رکھنے والا کتنی ہی اونچی پروان اوڑھ جائے لیکن نبی کائنات ، سید الکونین ، فخر عالم جناب محمد الرسول ؐ کی شان ، آپ ؐ کا مقام ، درجہ ، مرتبہ ، علوم ، بلندی اتنی کوئی بیان نہیں کرسکتا جتنی کائنات کے بنانے والے نے ’’ورفعنا لک ذکرک ‘‘کہہ کر بیان کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب اور ہمیں یہ اعزاز ملا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کالی کملی والے سے باندھ دیا یہ اعزاز ، اکرام اور انعام ہے ، رب کعبہ کی قسم دنیا کے سارے اکرام ، انعام مصطفے ؐ کی چوکھٹ اور نبی کریم ؐ کے نیچے آنے والے ذرات پر قربان ہیں ۔ ممتاز اسکالر انیق احمد نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں محفل ؐکا حصہ ہو ں کیونکہ یہ محفل وجہ وجود کائنات احمد مصطفے ؐ کے ذکر کی محفل ہے ،جن کے تعلق سے اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اے میرے پیارے حبیب ؐ اگر میں آپ کو پیدا نہ کرتا تو یہ کائنا ت ہی وجود میں نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے امتی ہیں جن کی امت ؐ میں پیدا ہونے کی خواہش انبیائے کرام نے کی ۔ حضرت محمد ؐ کے مزاج کی تفصیلات کا نام قرآن کریم ہے ۔سرکار دو عالم ؐ کی اتباع ہمیں اور آپ کو محبوب خدا بنا دیتی ہے ، اتباع ذہنی غلامی سے پاک کرتی ہے ، مایوسی سے دور کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علماء کے پاس علم ہوتا ہے لہٰذا انہیں سائنسدان ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح حروف تہجی میں ش اورس ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شیعہ اور سنی ساتھ ساتھ ہیں، ہم کن چیزوں میں ہم الجھ کر رہ گئے ہیں ، علماء کی خاص طور پر ذمہ داری ہے کہ وہ امت کو جوڑیں اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے مسالک کو پیچھے رکھیں اور دین اسلام کو آگے رکھیں ۔ 

9/28/2024 2:24:47 PM