محفل ذکرمصطفی میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام کی شرکت
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
ایم کیوایم کے تحت ’’ محفلِ ذکرِمصطفی ؐ‘‘میں مولانااسددیوبندی،علامہ علی کرار نقوی،علامہ اطہرمشہدی،علامہ عباس کمیلی(جعفریہ الائنس)مولاناحسین مسعودی،مولاناسیدعلی عباس،تنویراحمدنقشبندی (ثناء خواں)ڈاکٹرندیم نقوی(ثناء خواں) ،علامہ زبیرعباس عابدی،مفتی شمیم ،مولانافیروزالدین رحمانی،مولاناباقرزیدی،مولانا عبداللہ جوناگڑھی (اہلحدیث) ڈاکٹرعامراللہ محمدی،مجلس عاملہ پاکستان دعوت اسلامی کے چیئرمین یحیٰی عطاری کی قیادت میں وفد،مسلم لیگ پرویزمشرف گروپ کے صدریعقوب شاہ،معروف اسکالرشمس عظیمی ،اسکالرومعروف اینکرانیق احمدکے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جیدعلمائے کرام،سیاسی ،مذہبی وسماجی اورٹرسٹی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔