اللہ تعالیٰ ایم کیو ایم ویب ٹیم کی صلاحیتوں میں اضافہ عطا فرمائے ،جناب الطاف حسین کی دعا
لندن۔۔۔26جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ’’محفل ذکر مصطفیؐ‘‘ کی پر نور محفل میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم ویب ٹیم کے کام تعریف کی اورایم کیو ایم ویب ٹیم کے تمام ارکان کو زبر دست سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ویب ٹیم اس پر نور محفل کو اندرون وبیرون ملک براہ راست نشر کررہی ہے۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم ویب ٹیم کی خوشحالی اور انکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ عطا کرے۔(آمین)