Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ذکرمصطفی کی پرنور محفل منعقد کی گئی


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ذکرمصطفی کی پرنور محفل منعقد کی گئی
 Posted on: 1/26/2014

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ذکرمصطفی کی پرنور محفل منعقد کی گئی
ذکرمصطفےٰ کی محفل میں حق پرست عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں،نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افرادکی شرکت محفل ذکرمصطفیؐ میں معروف عالم دین ومذہبی اسکالرزمولانااسددیوبندی،مفتی محمدشمیم،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ ،مذہبی اسکالر انیق احمداورعلامہ عباس کمیلی نے سیرت طبیہؐ پرروشنی ڈالی
ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت وثناء خواں قاری ظفر قاسمی ، الحاج صدیق اسماعیل،الحاج سعیدہاشمی،محترمہ امبراشرف، تابندہ لاری، ام حبیبہ اورناصریامیں سمیت دیگرنے شان حضور اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے
معروف قوال فریدالدین ایاز،امجدصابری اورذماں ذکی تاجی نے اپنے تازہ کلام اورقوالیوں سے محفل سماں سجائی 
ذکرِمصطفی کی خوبصورت محفل میں حق پرست عوام ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،منتخب اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی ،شعبہ جات اورعلمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی اپنی فیملیوں کے ہمراہ شرکت 
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
12ربیع اول جشن عیدمیلاد النبی ؐکے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں’’ محفل ذکرِمصطفی ؐ‘‘منعقد کی گئی جس میں جید علمائے کرام ، مشائخ وعظام، ذاکرین نے سیرت طیبہ ؐپرروشنی ڈالی جبکہ ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات نے سرکار دو عالم ؐکی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیااور معروف قوم فرید الدین ایاز ، امجد صابری اور زماں ذکی تاجی نے اپنے تازہ کلام اور قوالیوں سے سماں کی محفل سجائی ۔ذکرِمصطفی کی محفل کوایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ پر ویب ٹی وی دیکھا اوربذریعہ ٹیلی فون پرنور محفل میں شرکت کی اورروح پرورمحفل کے شرکاء سے مختصراًخطاب کرتے ہوئے ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے دعاکی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتے کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ہونیوالی روح پرورعظیم الشان ’’محفلِ ذکر مصطفیؐ‘‘منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون،رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹر نصرت، انجینئر ناصر جمال،اراکین رابطہ کمیٹی،سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی میں حق پرست منتخب نمائندوں،ایم کیو ایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان ، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدردوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے اپنی فیملیوں کے ہمراہ کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ محفلِ ذکرمصطفی ؐ میں ممتازعالم دین مولانا اسد دیوبندی ، مفتی محمدشمیم، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی،انیق احمداورعلامہ عباس کمیلی نے سیرت نبیؐ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت، حمدوثناء خواں قاری وحید ظفر قاسمی ، الحاج صدیق اسماعیل،الحاج سعیدہاشمی،محترمہ امبراشرف، محرمہ تابندہ لاری، محترمہ ام حبیبہ،ناصریامین،، ثناء سید،امِ حانی،محمدعامرقادری وارثی،حافظ محمد انصرسمیدبن حارث،صاحبزادہ شاہ حسین الدین رحمانی،رخسانہ معراج،خانم کنول زہرہ،سلمان راشد،سیدہ علمیہ علی،زبیرکلیم ،ثناء مجید،ڈاکٹرندیم نعیم،نمیرہ امجد، حافظ محمد فہیم الرحمن،فرحان حیدر،آئشہ ظفر،فرحین ظفر ، عظیم ،محمدعامروارثی سمیت دیگرنے سرکاردوعالم ؐ کی شان اقدس نذرانہ عقیدت پیش کیا اور خوبصورت محفل سجانے پرجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران کومبارکبادپیش کی،اس موقع پرجناح گراؤنڈکی فضاء درودوسلام اور سبحان اللہ کی صداؤں سے گونجتی رہی جس کاسلسلہ وقفے وقفے سے ساری رات جاری رہا۔بعدازاں محفل سماں منعقدکی گئی جس میں مشہورومعروف قوال فریدالدین ایاز،امجدصابری اورذماں زکی تاجی وہمنواہ نے قوالیاں پیش کرکے محفل میں سماں باندھ دیاآخرمیں فریدالدین ایاز اورہمنواؤں نے رنگ اور آخری سلام پڑھااور ملک اور قوم کی سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمہ ، شہداء کی مغفرت ، اسیروں کی رہائی سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے دعا کرائی ۔ ذکرِمصطفیؐ کی محفل کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوااورممتازقاری مبیث احمدنے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی،پرنورمحفل میں نظامت کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف کمپیئر جنیداقبال،شوکت اویسی ، رئیس احمداورشریف رعنانے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیئے اوراپنی شعلہ بیانی سے محفل میں سماں باندھ دیا۔ایم کیوایم کے تحت محفل ذکرمصطفی ؐ کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں کئی شب و روز کی محنت کے بعدجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں بڑاپنڈال تیارکیاگیاتھاجس میں سامنے کی جانب انتہائی خوبصورت اسٹیج بنایا گیاتھاجس کے عقب میں ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی تھی، اسکرین اور اسٹیج اسلامی فن و ثقافت کی کھلی عکاسی کررہی تھیں ۔سردموسم کی مناسبت سے پنڈال میں جگہ جگہ ہیٹرزلگائے گئے تھے جبکہ پنڈال کو پھولوں، گلدستوں اوررنگ برنگی لائٹوں اوربرقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھاجبکہ پنڈال میں خواتین اور مرد شرکاء کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ محفلِ مقدس ذکر مصطفیؐ کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد جانیوالے تمام راستوں پربڑی بڑی محرابیں اور آرائشی گیٹ لگائے گئے تھے جنہیں برقی قمقموں،جھالروں اورلائٹوں سے سجایا گیاتھاجبکہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل،شعبہ اطلاعات اور سائبر کیم سمیت تمام بلند وبالاعمارتوں، چوراہوں اور گلیوں میں خوبصورت چراغا ں بھی کیا گیا تھا جس کے باعث تمام علاقہ بقعہ نور بنا دکھائی دے رہا تھا جو عوام کی توجہ کامرکزبنارہا۔

9/28/2024 2:25:01 PM