حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کےبہنوئی منصورالاسلام مرحوم کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
نمازجنازہ میں اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل ،عادل خان ،اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف ،ریحان ہاشمی ،جمال احمداورمرحوم کےعزیزو اقارب کی شرکت
کراچی۔۔۔۔18جنوری 2014
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر کے بہنوئی منصور السلام مرحوم کو نارتھ نا ظم آبادکے سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیامرحوم کی نماز جنازہ بلاک"این"نارتھ ناظم آباد میں واقع مدنی مسجد میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ،عادل خان،اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سفیان یوسف ، ریحان ہاشمی ، جمال احمد ،نارتھ ناظم آباد سیکٹراوریونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ مرحوم کے عزیزو اقارب اور مرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی