Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد کامران پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


 Posted on: 1/25/2014
حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد کامران پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
دہشت گرد شہر اور ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہر میں قیام امن اور جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے عوامی توقعات اور امیدوں پر پورا اترنے والے اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا وفاقی و صوبائی حکومت مطالبہ 
کراچی ۔۔۔25، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قاتلانہ حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں دہشت گردی ، فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کی کاررائیوں کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا محب وطن عوام کیلئے باعث تشویش تو بنا ہوا ہی تھا لیکن اب دہشت گردوں نے عوام کے منتخب نمائندوں پر قاتلانہ حملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ شہر اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے محمد کامران کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے محافظ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمدکامران پر قاتلانہ حملے میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہر میں قیام امن ، قتل و غارتگری ، دستی بموں سے حملوں اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے عوامی توقعات اور امیدوں پر پورا اترنے والے اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔

9/28/2024 2:26:51 PM