حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفرکے بہنوئی منصورالالسلام کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔25، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نیوکراچی میں فائرنگ کے واقعے میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفرکے بہنوئی منصورالالسلام کی المناک شہادت پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ریحان ظفرسمیت مقتول کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے منصورالالسلام شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔