Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سکھر میں طلبہ و طالبات کی ڈگریاں تسلیم نہ کئے جانے پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش


سکھر میں طلبہ و طالبات کی ڈگریاں تسلیم نہ کئے جانے پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 1/25/2014
سکھر میں طلبہ و طالبات کی ڈگریاں تسلیم نہ کئے جانے پر حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کااظہار تشویش 
صوبائی حکومت کی غفلت سے ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ، ارکان صوبائی اسمبلی ایم کیوایم 
حکومت سندھ غلام محمد میڈیکل کالج اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے درمیان الحاق پر فی الفور توجہ دیکر معاملہ کا حل نکالے اور طالبہ و طالبات کی ڈگریوں کو تسلیم کرکے ان میں پائی جانے والی تشویش و بے چینی کا خاتمہ کرے ، ارکان سندھ اسمبلی 
 
کراچی ۔۔۔25، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے سکھر میں غلام محمد میڈیکل کالج اور پاکستان میڈکل اینڈ ڈینٹل کالج کے درمیان الحاق نہ ہونے کے باعث سینکڑوں طلبہ و طالبات کی ڈگریاں تسلیم نہ کئے جانے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور طلبہ و طالبات کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا یہ فرض بنتا تھا کہ جب داخلے شروع ہوئے تھے تو غلام محمد میڈیکل کالج کاپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ساتھ الحاق کرانے پر توجہ دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے جس کے باعث طلبہ و طالبات اور ان کے والدین میں غم و غصہ اور اشتعال کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں غلام محمد میڈیکل کالج اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے درمیان الحاق پر فی الفور توجہ دیکر معاملہ حل نکالے اور طلبہ وطالبات کی ڈگریوں کو تسلیم کرکے ان میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا خاتمہ کیاجائے ۔ 

9/28/2024 2:25:58 PM