Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں بہت جلد ملک میں مظلوموں کا انقلاب برپاہوگا ۔ گلفراز خان خٹک،اسلم آفریدی


جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں بہت جلد ملک میں مظلوموں کا انقلاب برپاہوگا ۔ گلفراز خان خٹک،اسلم آفریدی
 Posted on: 1/25/2014
جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں بہت جلد ملک میں مظلوموں کا انقلاب برپاہوگا ۔ گلفراز خان خٹک،اسلم آفریدی
ہمیں سازشی عنا.صر پر کڑی نگاہ رکھنا ہوگی جو ملک و قوم کے لئے تباہی اور بربادی کا سبب بن رہے ہیں 
PNTکالونی، گذری اوربلدیہ میں پختون آ رگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے علیحدہ علیحدہ خطاب 
کراچی۔۔۔۔25جنوری2014 
متحدقومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی اورگل فرازخان خٹک نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کا فکروفلسفہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کی ضمانت ہے جوتیزی کے ساتھ عوام میں پھیل رہا ہے۔ ایم کیو ایم کا نظریہ سندھ سے نکل کر خیبرپختونخوا کی سنگلاخ چٹانوں اور گلگت بلتستان کے برفیلے پہاڑوں تک پھیل چکاہے اب وہ دن دور نہیں جب جناب الطاف حسین کی ولوالہ انگیز قیادت میں ملک میں ایک انقلاب برپاہوگا اگر ملک کے تمام مظلوم عوام ظالم جابر جاگیر داروں ، خوانین ، سرداروں اور وڈیروں کے خلاف الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہوکرجدوجہدکریں تو بہت جلد ملک میں مظلوموں کا بول بالاہوگا۔وہPNTکالونی گذری اوربلدیہ سیکٹر میں پختون آ رگنائزنگ کمیٹی کے علاقائی یونٹ اور سیکٹرزسے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنا ن پختون برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف افرادکے اجلاس سے علیحدہ علیحدہ خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت عناصر ایک منظم منصوبے کے تحت پختونوں کو بدنام کرناچاہتے ہیں لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اطراٖٖ ف میں اس طرح کے افراد پر نظر رکھیں جو کہ پوری پختون قوم کے لئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔جناب الطاف حسین مسلسل اس جانب نشاندہی کرتے رہے ہیں کہ ہمیں سازشی عنا.صر پر کڑی نگاہ رکھنا ہوگی جو ملک و قوم کے لئے تباہی اور بربادی کا سبب بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پختونوں ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج و اراکین، رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ، سندھ اسمبلی کی رکن سمیتا افضال اور پختون برادری سے تعلق رکھنے والے معززین اور عمائدین کے علاوہ پی اوسی سے تعلق رکھنے والے علاقائی ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ 

9/28/2024 2:30:03 PM