Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی نازک داخلی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت اور فوج کے فیصلے کاقوم بہادری سے ساتھ دے گی ، الطاف حسین


پاکستان کی نازک داخلی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت اور فوج کے فیصلے کاقوم بہادری سے ساتھ دے گی ، الطاف حسین
 Posted on: 1/25/2014
بحث ومباحثے میں وقت ضائع کرنے سے قیمتی جان ومال کے نقصان میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے
حکومت اور مسلح افواج جتنی جلدی حتمی فیصلہ کرکے اس پر عملدرآمد کریں گی وہ ملک وقوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا
خودکش حملے کرنے والوں کی حمایتی جماعتیں کل بھی ان دہشت گردوں کی حمایت کررہی تھیں اور آج بھی کررہی ہیں
ایسی تمام جماعتوں کے خلاف حکومت کو پارلیمنٹ کے ذریعہ آئین میں نئے ، جامع اور ٹھوس قانون کا اضافہ کرنا ہوگا
تاکہ پاکستان، دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں سے پاک صاف ہوکر امن کاگہوارہ بن جائے
دہشت گردی سے نمٹنے کے فیصلوں اور عملداری میں تاخیر سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا رہے گاجس کا ازالہ شائد ممکن نہ ہو


لندن۔۔۔25، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وفاقی حکومت اور مسلح افواج ملکر ہمت وجرات کے ساتھ پاکستان کی انتہائی نازک داخلی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طورپر جوبھی فیصلہ کریں گی ،اس پر پوری قوم بہادری اور ثابت قدمی سے ان کا ساتھ دے گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم بحث ومباحثے میں پہلے ہی بہت وقت ضائع کرچکے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جان ومال کے نقصان میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ لہٰذاحکومت اور مسلح افواج جتنی جلدی ملک وقوم کو درپیش سنگین صورتحال سے نکالنے کیلئے حتمی فیصلہ کرکے اس پر عملدرآمد کریں گی وہ ملک وقوم کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاک فوج کے افسران ، جوانوں اور سویلین کو خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعہ پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے لیکن خودکش حملے اور بم دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی جماعتیں کل بھی ان دہشت گردوں کی حمایت کررہی تھیں اور آج بھی حمایت کررہی ہیں۔ایسی تمام جماعتوں کے خلاف حکومت کو پارلیمنٹ کے ذریعہ آئین میں نئے ، جامع اور ٹھوس قانون کا اضافہ کرنا ہوگاتاکہ پاکستان، دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں سے پاک صاف ہوکر امن کاگہوارہ بن جائے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومت اور مسلح افواج کے فیصلوں اور اس کی عملداری میں جتنی تاخیر سے کام لیاجائے گا اتناہی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا رہے گا جس کا ازالہ کرنا شائد ممکن نہ ہو۔

9/28/2024 2:30:36 PM