Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے وفد کی جامعہ بنوریہ اسلامیہ کے مہتمم مفتی نعیم ،شیعہ علماء کرام مولانا شنہشاہ حسین نقوی، علامہ حسین مسعودی اور عمائدین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے وفد کی جامعہ بنوریہ اسلامیہ کے مہتمم مفتی نعیم ،شیعہ علماء کرام مولانا شنہشاہ حسین نقوی، علامہ حسین مسعودی اور عمائدین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
 Posted on: 1/24/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے وفد کی جامعہ بنوریہ اسلامیہ کے مہتمم مفتی نعیم ،شیعہ علماء کرام مولانا شنہشاہ حسین نقوی، علامہ حسین مسعودی اور عمائدین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
ملک کی موجود ہ صورتحال اور خصوصاً سانحہ مستونگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال 
کراچی۔۔۔24جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک کی موجود ہ صورتحال اور خصوصاً سانحہ مستونگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پر مشتمل وفود نے دارالعلوم جامعہ بنوریہ اسلامیہ کے مہتمم اعلیٰ مفتی نعیم ،شیعہ علماء کرام اور عمائدین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ایم کیوایم کے وفود میں رابطہ کمیٹی کے ارکان میں سیف یار خان ، عبدالحسیب ،احمد سلیم صدیقی اورخالدسلطان،ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و ارکان سمیت حق پرست ارکان اسمبلی انور رضا اور محمد دلاور بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم کی جانب سے وفودنے جامعہ بنوریہ اسلامیہ سائیٹ میں مفتی نعیم ، جعفریہ الائنس کے صدر علامہ حسین مسعودی اور معروف شیعہ عالم اور چیئر مین’’ جے ڈی سی‘‘ مولانا شہنشاہ حسین نقوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس مو قع پر ان کے ہمراہ علامہ علی کرار نقوی ،سلمان مجتبیٰ،شبر رضا،مولانا اکرام ترمذی اور علامہ شیخ محمد حسین نجفی بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم کے وفود نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام علماء کرام اور عمائدین تک پہنچایا اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ،ملک بھر میں سنی اور شیعہ علماء کرام اور اکابرین کے قتل سمیت خصوصاً گزشتہ دنوں ہونے والے سانحہ مستونگ میں شیعہ کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیااو راس واقعے کی شدیدالفاظ مذمت کی گئی۔علمائے کرام اور عمائدین نے کہا کہ جناب الطاف حسین ہر کڑے وقت میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے اپنی خدمات سب سے پہلے انجام دیتے ہیں اور تمام مسالک کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں یہ انتہائی اچھا اقدام ہے۔بعدِ ازاں سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے زائرین کے لئے فاتحہ خوانی کی اور جناب الطا ف حسین کی درازی عمر کیلئے بھی دعا کی گئی۔

9/28/2024 2:29:32 PM