Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گوجرانوالہ میں حکمراں جماعت کے کارکنوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ قابل مذمت ہے، ایم کیوایم


گوجرانوالہ میں حکمراں جماعت کے کارکنوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ قابل مذمت ہے، ایم کیوایم
 Posted on: 1/24/2014
گوجرانوالہ میں حکمراں جماعت کےکارکنوں کی جانب سےشدید ہوائی فائرنگ قابل مذمت ہے ،ایم کیوایم
مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سےکراچی میں اسلحہ کی بازیابی کیلئےگھرگھرآپریشن کامطالبہ کیاجاتا ہے
لیکن ملک کےدیگرشہروں میں جرائم کی وارداتوں اوراسلحہ کےآزادانہ استعمال کےواقعات پرمجرمانہ خاموشی اختیارکرلی جاتی ہے
جب حکمراں جماعت کھلے عام قانون شکنی کرے تو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیسے قائم کی جاسکتی ہے ؟
مسلم لیگی رہنماء خرم دستگیرکے وفاقی وزیربننے پرمسلم لیگی کارکنوں کی ہوائی فائرنگ پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی کا اظہارمذمت
کراچی ۔۔۔24، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مسلم لیگی رہنماء خرم دستگیرکے وفاقی وزیربننے پر گوجرانوالہ میں حکمراں جماعت کے کارکنوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں اسلحہ کی بازیابی کیلئے گھرگھرآپریشن کے مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے حصوں میں قتل وغارتگری ، اغواء برائے تاوان ، مسلح دہشت گردی ،ڈکیتی ، لوٹ ماراوراسلحہ کے آزادانہ استعمال کے روزمرہ واقعات پران کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیارکرلی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ کی آزادانہ نمائش واستعمال کی گئی جبکہ آج گوجرانوالہ میں مسلم لیگی رہنماء خرم دستگیرکے وفاقی وزیربننے پر مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے جدیدترین اسلحہ کی آزادانہ نمائش کی گئی اور شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ جب حکمراں جماعت، اس کے کارکنوں اور وفاقی وزراء کی جانب سے کھلے عام قانون شکنی کی جائے گی اور جدید ترین اسلحہ کی آزادانہ نمائش اور استعمال کیا جائے گا تو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیسے قائم کی جاسکتی ہے ؟

9/28/2024 2:28:23 PM