Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہزارہ برادری اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں، رابطہ کمیٹی


ہزارہ برادری اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/23/2014
ہزارہ برادری اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں، رابطہ کمیٹی
امید ہے کہ مستونگ کے واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، رابطہ کمیٹی
پرامن احتجاجی مظاہرے میں ہزارہ برادری کے افراد نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے 
کراچی:۔۔23؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومتی ارکان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کو خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستونگ کے واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ہزارہ برادری کو انصاف دلانے کے حوالے سے یقین دہانی پر پورا اترے گی اور ہزارہ برادری کو مایوس نہیں کرے گی۔ رابطہ کمیٹی نے ہزارہ برادری کو اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے پرامن دھرنے دینے پر زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری نے اس قومی سانحہ اور غم زدہ ہونے کے باوجود جس تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہزارہ برادری کی امن پسندی اور کامیاب احتجاجی دھرنے کو بھی سراہا ہے ۔

9/28/2024 2:24:48 PM