Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجی ٹی وی چینل (سماء) کے کیمرہ مین پر سرکاری اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


نجی ٹی وی چینل (سماء) کے کیمرہ مین پر سرکاری اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/23/2014
نجی ٹی وی چینل (سماء) کے کیمرہ مین پر سرکاری اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر بہیمانہ تشدد اور کیمرہ توڑنے کا واقعہ آزادی صحافت کی خلاف ورزی ہے فی الفور نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے میڈیا کو اظہارِ رائے کی آزادی ہونا چاہئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پر تشدد لمحہ فکریہ ہے
کراچی:۔۔۔23؍جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے نجی ٹی چینل (سماء) کے کیمرہ مین کو کوریج سے روکنے کیلئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اورکیمرہ توڑنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کا اظہار کیا ہے اور اس عمل کو آزادی صحافت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا کو اظہارِ رائے کی آزادی ہونا چاہئے تاکہ وہ عوام کواصل حقائق سے آگاہ کرکے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرسکیں تاہم سرکاری اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پربہیمانہ تشددکے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے تشدد کا نشانہ بننے والے کیمرہ مین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ نجی ٹی وی چینل(سماء)کے کیمرہ مین پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیاجائے اورذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

9/28/2024 2:23:47 PM