کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔۔23جنوری 2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لیبرڈویژن ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یونٹ S B C A کے کارکن محمد فرحان خان کے والد محمد عارف خان اور ایم کیو ایم صوبائی کمیٹی کشمیر خیبر پختونخواہ گلگت بلتستان کمیٹی کے رکن بابر حسین کی والدہ محترمہ شہناز خانم کے انتقال پردلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)