Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی ، ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری کی شاہراہ فیصل پرجاری احتجاجی دھرنے میں شرکت


حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی ، ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری کی شاہراہ فیصل پرجاری احتجاجی دھرنے میں شرکت
 Posted on: 1/23/2014
حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی، ارتضیٰ فاروقی اورنشاط محمدضیاءقادری کی شاہراہ فیصل پرجاری احتجاجی دھرنےمیں شرکت
ایم کیوایم سانحہ مستونگ کےمتاثرین کےجائزمطالبات کی منظوری تک آوازاحتجاج بلندکرتی رہےگی،حق پرست اراکین اسمبلی
سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکےعبرتناک سزادی جائے،منتخب نمائندوں کامطالبہ
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شہداء کے ورثاء ودیگرلواحقین سےاظہارتعزیت زخمیوں کی صحتیابی کیلئےوفدکی دعا
 
کراچی:۔۔۔23؍جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمدعلی،ارتضیٰ فاروقی اورنشاط محمدضیاء قادری کے کے ہمراہ ایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے شاہراہ فیصل فلک نازپلازہ پرسانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اوراحتجاجی دھرنے کے منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے سانحہ مستونگ پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے سانحہ مستونگ کے شہداء کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم متاثرین کے جائزمطالبات کی منظوری کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ متاثرین کے جائز مطالبات فی الفورمنظورکیے جائیں اورانہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے سانحہ میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایم کیوایم کے وفدمیں کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورشاہ فیصل کالونی سیکٹرکمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان بھی شامل تھے۔

9/28/2024 2:30:16 PM